• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی

شائع January 13, 2020
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

شاہی جوڑے نے اگرچہ شاہی حیثیت اور عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم جوڑے نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اپنی چیئرٹی ویب سائٹ ’سسیکس رائل‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے باوجود ملکہ برطانیہ اور شاہی محل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان

ساتھ ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نئی اور الگ شناخت بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی نئے اقدامات اٹھائیں گے۔

اس وقت سب ہی یہ جاننا چاہتے تھے کہ یہ دونوں شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد کیا کام کرنے جارہے ہیں اور اب خبریں ہیں کہ میگھن مارکل نے واپس سے شوبز انڈسٹری میں انٹری کرلی ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ خبریں تھی کہ میگھن مارکل جلد اداکاری کرتی نظر آئیں گی تاہم اب رپورٹس ہیں کہ انہوں نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ای نیوز کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میگھن ان پروجیکٹس میں اداکاری تو نہیں کریں گی البتہ وہ کچھ کرداروں کے لیے وائس اوورز ضرور کریں گی۔

ان پروجیکٹس سے ملنے والا معاوضہ ایلیفینٹس ود آؤٹ بارڈرز نامی فلاحی تنظیم کو دیا جائے گا۔

البتہ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ میگھن اور ہیری مستقبل میں اس ہی طرح اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کام کریں گے۔

یہ بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان سے قبل بھی میگھن ڈزنی کے کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرچکی ہیں یہی وجہ تھی کہ شاہی خاندان کے افراد کرسمس کے موقع پر ان سے اور ہیری سے ناراض ہوگئے تھے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کے میگھن مارکل اداکاری کے علاوہ فیشن انڈسٹری سے بھی جڑی ہوئی ہیں اور کئی بڑے بڑے برینڈز میگھن مارکل کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری سے مئی 2019 میں شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

شہزادہ ہیری سے منگنی کرنے کے بعد وہ شوبز سے دور ہوگئی تھیں جس کی وجہ یہ تھی کہ شاہی خاندان ان کے شوبز انڈسٹری سے جڑے رہنے پر خوش نہیں تھا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024