• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یاسرہ رضوی اور سرمد کھوسٹ ویب سیریز میں 'میاں بیوی' بن گئے

شائع January 10, 2020
ویب سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا — فوٹو: انسٹاگرام
ویب سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی کی نامور اداکارہ یاسرہ رضوی، ہدایت کار و اداکار سرمد کھوسٹ اور چائلڈ اسٹار شیث گل بہت جلد ایک ساتھ ایک ویب سیریز میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

اداکارہ یاسرہ رضوی اور اداکار سرمد کھوسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکھٹے تصاویر شیئر کی۔

یاسرہ رضوی نے حال ہی میں ایک پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس کے بعد سیریز میں کئی اور تصاویر سامنے آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی تصویر پر انہوں نے لکھا کہ 'گھریلو خاتون، میرا خیال ہے کہ میں لگ بھی رہی ہوں'۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ویب سیریز میں کام کرنے جارہی ہیں جس کی ہدایات نجف بلگرامی دے رہے ہیں جبکہ یاسر عقیل اس کی پروڈکشن کررہے ہیں۔

بعدازاں یاسرہ نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ شیث گل اور سرمد کھوسٹ موجود ہیں۔

اس پر انہوں نے لکھا کہ 'ظاہر ہے اس کا ایک شوہر بھی ہے، سرمد کھوسٹ آخر کار ہمیں ٹی وی پر جوڑی بن کر کام کرنے کا موقع ملا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

آخر میں یاسرہ نے ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں وہ ویب سیریز کے ہدایت کار کے ساتھ بھی موجود ہیں۔

اس پر انہوں نے چائلڈ اسٹار شیز گل کی تعریف کی جو انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں رومی کا کردار نبھا رہے ہیں۔

یاسرہ نے اس تصویر میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب تک عبدالہادی کی اہلیہ ہیں اور ان کی سرمد کھوسٹ سے شادی نہیں ہوئی۔

ان دونوں نے 2017 میں شادی کی — فوٹو: انسٹاگرام
ان دونوں نے 2017 میں شادی کی — فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال چھوٹے پروڈیوسر عبدالہادی سے 2017 میں شادی کی تھی۔

ان دونوں کی شادی کے دوران عمر کے فرق اور حق مہر کو لے کر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مداح یہ کمنٹس بھی کررہے تھے کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

تاہم اب یاسرہ کے اس کمنٹ نے یقیناً ان افواہوں کو بےبنیاد ٹھہرا دیا۔

اداکارہ نے ایک ماہ قبل اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کا جشن بھی منایا تھا اور اس موقع پر اپنے شوہر کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024