• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے نتائج پر غور کررہے ہیں، صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

شائع January 8, 2020 اپ ڈیٹ January 14, 2020
ناظم الحسن کے مطابق کھلاڑی طویل دورے سے پریشان ہیں—فائل/فوٹو: کرکٹ ورلڈ کپ ٹویٹر
ناظم الحسن کے مطابق کھلاڑی طویل دورے سے پریشان ہیں—فائل/فوٹو: کرکٹ ورلڈ کپ ٹویٹر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر ناظم الحسن نے ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ جمعرات کو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دورہ نہ کرنے پر آنے والے نتائج پر غور کر رہے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے صدر ناظم الحسن نے ڈھاکا میں بورڈ کے اہم اجلاس میں شرکا سے پاکستان کے دورے میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر بات کی۔

ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے ہاتھ میں بہت کم وقت ہے تو ہمیں جمعرات کو فیصلہ کرنا ہے’۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ دورہ پاکستان کے خواہش مند

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں دورہ نہ کرنے پر آنے والے نتائج پر غور کرنا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے سب کے ساتھ بات کی، ہم ٹی ٹوئنٹی کی دوطرفہ سیریز سے پریشان نہیں ہیں لیکن ہم ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے حوالے سے واضح نہیں ہیں’۔

بی سی بی کے صدر نے کہا کہ ‘ہم نے کہا تھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کھیلنا چاہتے ہیں لیکن وہ ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں، ہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، یہ پی سی بی کی تجویز تھی لیکن ہم نے اب تک فیصلہ نہیں کیا تاہم جمعرات کو کریں گے’۔

سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر اس پر غور کریں تو تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے مقابلے میں ایک ٹیسٹ میں زیادہ وقت لگتا ہے، ہم وہاں پہنچنے کے اگلے روز ہی ٹیسٹ کھیلیں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان میں نہیں کھیلیں گے لیکن ہم دورے کے وقت سے پریشان ہیں کیونکہ ہر کوئی وہاں زیادہ وقت ٹھہرنے کے لیے پریشان ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے 7 یا 8 دن لگیں گے’۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان: دونوں کرکٹ بورڈز تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے

ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ ‘مشفق الرحیم نے پاکستان جانے کی دلچسپی کبھی ظاہر نہیں کی اور دیگر کھلاڑی مختصر دورہ کرنا چاہتے ہیں’۔

رپورٹ کے مطابق مشفق الرحیم ممکنہ طور پر دورہ نہیں کریں گے جبکہ دیگر کئی کھلاڑی مختصر وقت کے لیے ٹھہرنا چاہتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے 23 کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رجسٹر کروا چکے ہیں جبکہ انہیں معلوم ہے کہ پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

دورہ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں کی دلچسپی کے حوالے سے ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے ہم نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں 35 روز تک پی ایس ایل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے تو پھر وہ قومی ٹیم کے ساتھ اس سے کم عرصے میں کھیلنے کو تیار کیوں نہیں ہیں’۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز کہیں اور منتقل کرنے سے انکار

انہوں نے کہا کہ ‘ہماری ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے اکثر اراکین بھی جانے کو تیار نہیں، ہمارے ہیڈ کوچ نے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے جائیں گے اور تمام کھلاڑی بھی مختصر دورہ کرنا چاہتے ہیں’۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ہے جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ کھیلے جانے ہیں لیکن بی سی بی کی جانب سے تجویز دی گئی تھی ٹیسٹ سیریز کو موخر کردیا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی اس تجویز کو مسترد کردیا تھا اور اس کی ٹھوس وجوہات بتانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اس معاملے پر آئی سی سی میں لے کر جانے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024