• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میں سجل علی کی سب سے بڑی مداح ہوں، بھارتی اداکارہ

شائع January 8, 2020
سجل علی نے 2017 کی بولی وڈ فلم موم میں کام کیا — فوٹو: انسٹاگرام
سجل علی نے 2017 کی بولی وڈ فلم موم میں کام کیا — فوٹو: انسٹاگرام

نامور اور ٹیلنٹڈ اداکارہ سجل علی کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں جو اداکارہ کے کام کو اکثر و بیشتر سراہاتے نظر آتے ہیں۔

سجل علی 2017 میں بولی وڈ فلم 'موم' میں سری دیوی اور عدنان صدیقی کے ہمراہ جلوہ گر ہوئیں تھی جس کے بعد ان کی فین فالوونگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

بولی وڈ کی اس کامیاب فلم میں جلوہ گر ہونے کے بعد اداکارہ کے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی کئی مداح بن گئے جن میں سے ایک نامور بھارتی ماڈل اور اداکارہ سونم باجوہ بھی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ سونم باجوہ نے بی بی سی کے میزبان ہارون راشد کو دیے ایک انٹرویو میں سجل علی کے کام کی تعریف بھی کی۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سجل علی کی بہت بڑی مداح ہیں اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے بھی بےحد متاثر ہیں۔

سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ 'میں سجل علی کی بہت بڑی مداح ہوں، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بےحد خوشی ہوتی ہے کہ میں نے سجل سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ شاندار کام کرتی ہیں، وہ اس دور کی بہترین اور شاندار اداکارہ ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں اس وقت پاکستانی ڈرامے الف، میرے پاس تم ہو، یہ دل میرا دیکھ رہی ہوں، میں یہ ڈرامے دیکھ کر کافی حیران ہوتی ہوں، میں ممبئی میں رہتی ہوں اس کے باوجود میرا زیادہ تر کام پنجابی میں ہوتا ہے، پنجابی انڈسٹری اتنی بڑی نہیں، ہمارے پاس بہت زیادہ کام کرنے کو نہیں ہوتا نہ اس کے بارے میں زیادہ معلومات ہوتی ہیں'۔

سونم باجوہ کے مطابق 'مجھے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے، میں تمام شخصیات کو جانتی ہوں، پاکستان میں میرے کچھ بہت قریبی دوست بھی ہیں، میں ذاتی طور پر سجل اور رابعہ بٹ کو بھی جانتی ہوں، میں پاکستانی ڈراموں کو فالو کرتی ہوں اور یہ بہترین ہوتے ہیں'۔

دوسری جانب سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر سونم باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سجل علی اس وقت 'الف' اور 'یہ دل میرا' جیسے ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔

جبکہ سونم باجوہ پنجابی فلم 'جندے میریا' میں جلد کام کرتی نظر آئیں گی، اس کے علاوہ وہ ورن دھون کی فلم 'اسٹریٹ ڈانسر' میں بھی ایک معاون کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024