• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علی ظفر کے 'لیلیٰ او لیلیٰ' کا نیا ریکارڈ

شائع January 6, 2020
گانے کو ایک کروڑ لوگ دیکھ و سن چکے ہیں فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
گانے کو ایک کروڑ لوگ دیکھ و سن چکے ہیں فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کے حال ہی میں سامنے آئے گانے 'لیلیٰ او لیلیٰ' نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گلوکار نے پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری کی تھی اور اب اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

گانے کے نئے ریکارڈ کے بارے میں خود علی ظفر نے آگاہ کیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے شیئر کیا۔

لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا تھا اور شائقین نے عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف بھی کی تھی۔

عروج فاطمہ اور علی ظفر نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو سب سے پہلے بلوچ لوک گلوکار استاد فیض محمد بلوچ نے گایا تھا جب کہ اسے ایرانی نژاد سویڈن کے بلوچی، پارسی و پشتو گلوکار روستم میر لاشاری نے بھی کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا تھا۔

تاہم پرانے گانوں کے مقابلے میں علی ظفر اور عروج فاطمہ کے گانے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے خوبصورت نظاروں کو شامل کرکے اسے منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024