• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ ایمان سلیمان نے خاموشی سے شادی کرلی

شائع January 5, 2020
ایمان سلیمان نے نومبر 2019 میں جمیل سے منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
ایمان سلیمان نے نومبر 2019 میں جمیل سے منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ سے جلد فلم ڈیبیو کرنے والی اور اپنے بے باک انداز و خواتین کی برابری سے متعلق آواز اٹھانے والی ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان نے نیا سال شروع ہوتے ہی اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

یہ چہ مگوئیاں پہلے ہی تھیں کہ وہ اپنی پہلی فلم ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز سے قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ایمان سلیمان نے نومبر 2019 میں آرٹسٹ جمیل سے اچانک منگنی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کیا تھا۔

اداکارہ نے منگنی کرنےکا اعلان بھی انسٹاگرام پر کیا تھا اور انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ دونوں جلد سے جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کب تک شادی کرلیں گے۔

اداکارہ نے شادی کے حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شادی کے حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں—فوٹو: انسٹاگرام

منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے ایمان سلیمان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’پاکستان میں رہتے ہوئے وہ شادی کے بغیر ایک مرد دوست کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں اور ان کے والدین بھی ایسے عمل پر ناراض ہوں گے اس لیے وہ جلد سے جلد اپنے منگیتر کو اپنا محرم بنالیں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایمان سلیمان نے اچانک منگنی کرلی، جلد شادی کرنے کا اعلان

اداکارہ نے منگنی کے بعد جلد شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کچھ لوگ اپنی محبت کو رشتے میں بدلنے کے لیے شادی کرتے ہیں اور کچھ لوگ شادی کرکے محبت کرتے ہیں، ایسے ہی کچھ لوگ تنہائی ختم کرنے اور ساتھی کی چاہت میں شادی کرتے ہیں تاہم وہ حرام کو حلال کرنے کے لیے شادی کریں گی‘۔

اداکارہ کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کے شوہر بھی وہیں کے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کے شوہر بھی وہیں کے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اور اب انہوں نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ایمان سلیمان نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے باخبر کیا اور اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب وہ ایک دوسرے کے لیے محرم بن گئے‘۔

اداکارہ نے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ محرم بن گئے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ محرم بن گئے—فوٹو: انسٹاگرام

ایمان سلیمان نے 5 دسمبر کو اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب چوں کہ وہ ایک دوسرے کے لیے محرم بن گئے ہیں اس لیے اب کوئی اگر چاہے تو انہیں روکنے کی کوشش کرے‘۔

مزید پڑھیں: ہراساں کرنے والے مرد کے ساتھ لکس ایوارڈ کا حصہ نہیں بن سکتی، ایمان سلیمان

اداکارہ کی جانب سے شادی کی تصویر شیئر کرنے کے بعد کئی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024