• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علیحدگی کی خبروں کے بعد سائرہ شہروز کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شائع January 4, 2020
دونوں نے 2012 میں شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2012 میں شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ سائرہ شہروز اور اداکار شہروز سبزواری کی علیحدگی کی خبروں نے ان کے مداحوں کو بہت زیادہ مایوس کیا۔

اداکار شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پر سامنے آئی طلاق کی قیاس آرائیوں کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے سائرہ کے درمیان صرف علیحدگی ہوئی جبکہ سائرہ اب تک ان کی اہلیہ ہیں۔

مزید پڑھیں: 'میری اور میرے خاندان کی عزت کو سڑک پر لایا جارہا ہے'

دوسری جانب سائرہ شہروز نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی جبکہ ان کے مداح اداکارہ کے بیان کا بھی انتظار کرتے رہے۔

البتہ اب سائرہ کی ان خبروں کے بعد سامنے آئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سائرہ شہروز کی بہن پلواشہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سائرہ اور بڑی بہن علشبہ کے ہمراہ کسی شادی میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر افواہیں سامنے آئیں کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی طلاق ہوگئی ہے کیوں کہ ان دونوں کو طویل عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، جبکہ سائرہ نے کئی ماہ قبل شہروز کا گھر بھی چھوڑ دیا۔

شہروز سبزواری پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور یہی بات سائرہ اور ان کی علیحدگی کی وجہ بنی۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری کی سائرہ سے علیحدگی کی تصدیق

جس کے بعد شہروز سبزواری کے والد اداکار بہروز سبزواری نے سامنے آکر ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ سائرہ اپنے والد کی خراب طبیعت کے باعث ان کے ساتھ رہ رہی ہیں اور بیٹے اور بہو کے درمیان معمولی جھگڑے ہوئے ہیں۔

بعدازاں شہروز سبزواری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور واضح کیا کہ سائرہ ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کی عزت ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جبکہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ سائرہ اور ان کے رشتے کے حوالے سے جھوٹی افواہیں نہ پھیلائیں جبکہ صدف کنول کو اس معاملے میں گھسیٹنے والوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

دونوں اداکار اس وقت اپنے کیریئر میں نئے پروجیکٹس کے ساتھ مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ سائرہ اور شہروز نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی۔

ان دونوں کی 2012 میں شادی ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
ان دونوں کی 2012 میں شادی ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

سائرہ اور شہروز کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں اداکار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ویسے تو سائرہ اور شہروز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکٹھے تصاویر اور ویڈیوز بھی لگاتے ہیں البتہ دونوں نے گزشتہ سال جون میں آخری بار انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

ان دونوں کی بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی — فوٹو: انسٹاگرام
ان دونوں کی بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی — فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024