• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

عائزہ خان کے سوال نے مداحوں کو پریشان کردیا

شائع January 4, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

عائزہ خان کا شمار اس وقت پاکستان کی کامیاب اور بہترین اداکاراؤں میں کیا جارہا ہے جس کی وجہ ان کا ڈراما 'میرے پاس تم ہو' ہے۔

جیسے جیسے اس ڈرامے کی نئی قسط سامنے آئی ویسے ویسے عائزہ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور مداح چاہتے ہیں کہ عائزہ خان اس ڈرامے کے اختتام کے بعد فوری ہی کسی دوسرے ڈرامے کو سائن کرلیں۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان کا ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

عائزہ خان اس وقت 'میرے پاس تم ہو' کے علاوہ 'تھوڑا سا حق' نامی ڈرامے میں بھی کام کررہے ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کسی کاغذ پر دستخط کررہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'دستخط کرلیے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں؟'

عائزہ کے اس سوال کے بعد مداحوں نے خود سے اندازے لگانا شروع کردیے۔

کسی نے لکھا کہ عائزہ نے نئے گھر کے پیپرز سائن کردیے۔

ان کے مطابق اداکارہ نے اپنا نیا پروجیکٹ سائن کرلیا۔

جبکہ کسی نے یہ بھی لکھا کہ عائزہ نے فلم سائن کرلی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے اب تک کسی فلم میں بھی کام نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کیوں کرلیا؟

اداکارہ نے گزشتہ سال ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ بولی وڈ کے ہدایت کار امتیاز علی نے اپنی ایک فلم کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا اور وہ اس میں کام کرنے میں دلچسپی بھی لے رہی تھی تاہم پھر پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کے بعد یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

اس ہی شو میں احسن خان نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ بولی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی عائزہ خان کو اپنی ایک فلم میں سائن کرنے کے خواہشمند تھے اور انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ اگر عائزہ ان کی فلم سائن کرلے تو وہ کسی اور اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

بولی وڈ سے آفر ملنے کے باوجود عائزہ خان کو اب تک کسی پاکستانی فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا اور مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد ہی سینما اسکرینز پر نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024