• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

خود کو خوبرو نہیں سمجھتی، وکٹوریہ بیکہم

شائع January 3, 2020
ماڈل کا کہنا تھا کہ خود کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، ماڈل—فائل فوٹو: اے ایف پی
ماڈل کا کہنا تھا کہ خود کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، ماڈل—فائل فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ کی معروف فیشن ڈیزائنر اور ماضی میں خوبرو ماڈلز میں شمار ہونے والی 45 سالہ ماڈل وکٹوریہ بیکہم نے کہا ہے کہ وہ خود کو بہت ’خوبرو‘ اور ’خوبصورت‘ محسوس نہیں کرتیں۔

وکٹوریہ بیکہم کا شمار نہ صرف برطانیہ کی مشہور ترین بلکہ دنیا بھر کی متاثر کن فیشن ماڈلز میں کیا جاتا رہا ہے اور انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے بھی سراہا جاتا رہا۔

وکٹوریہ بیکہم نے فیشن و میک اپ برانڈ بھی متعارف کرا رکھے ہیں اور انوکھے انداز کی وجہ سے بھی انہیں شہرت حاصل رہی ہے۔

وکٹوریہ بیکہم نے فیشن برانڈ بھی متعارف کرا رکھے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
وکٹوریہ بیکہم نے فیشن برانڈ بھی متعارف کرا رکھے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

ڈھلتی عمر کے پیش نظر انہوں نے حال ہی میں برطانوی فیشن میگزین ’ہارپر بازار‘ کو تفصیلی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیریئر کے دوران خود کو پیش آنے والی مشکلات سمیت فیشن و گلیمر کی دنیا اور شادی شدہ زندگی پر کھل کر بات کی۔

چار بچوں کی والدہ اور ماڈل نے کہا کہ ادھیڑ عمری میں جب وہ اپنی طرف دیکھتی ہیں اور ماضی سے متعلق سوچتی ہیں تو انہیں کوئی پشیمانی نہیں ہوتی اور انہیں یہ سوچ کر سکون ملتا ہے کہ وہ ٹھیک تھیں اور ٹھیک ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وکٹوریہ بیکہم نے واضح کیا کہ وہ خود کو ’خوبرو‘ اور ’خوبصورت‘ نہیں سمجھتیں۔

وکٹوریہ بیکہم کو دنیا بھر کی متاثر کن ماڈلز میں شمار کیا جاتا رہا ہے—فوٹو: ہارپر بازار
وکٹوریہ بیکہم کو دنیا بھر کی متاثر کن ماڈلز میں شمار کیا جاتا رہا ہے—فوٹو: ہارپر بازار

ماڈل کے مطابق اگرچہ انہوں نے فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں سخت محنت سے مقام بنایا اور انہوں نے کافی سارا وقت اس انڈسٹری کو دیا، تاہم وہ خود کو ’خوبصورت‘ اور ’خوبرو‘ نہیں سمجھتیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے معروف میوزیکل بینڈ ’اسپائسی گرل‘ کا حصہ ہونے پر بھی بات کی اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس کا حصہ رہی ہیں اور اس بینڈ کے ساتھ کام کرنے کے دوران انہیں کافی شہرت بھی ملی۔

چار بچون کی والدہ 45 سالہ ماڈل نے کہا کہ اب جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہیں کہ وہ کیا تھیں اور اب کیا ہیں تو انہیں یہ سوچ کر سکون ملتا ہے کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی طرح بھی بدلنا نہیں چاہیے‘۔

جوڑے کے 4 بچے ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی اسٹار
جوڑے کے 4 بچے ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی اسٹار

ماڈل نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے شوہر سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کی تعریف کی اور انہیں ایک اچھا انسان اور اچھا شوہر قرار دیا۔

ماڈل نے بچوں کی والدہ ہونے کو بھی دنیا کی بہترین نعمت قرار دیا اور کہا کہ وہ شادی شدہ اور والدہ کی زندگی سمیت ماڈل کے طور پر زندگی گزارنے پر پرسکون ہیں۔

خیال رہے کہ وکٹوریہ بیکہم نے سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم سے جولائی 1999 میں شادی کی تھی، دونوں کے 4 بچے ہیں، جن میں سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

جوڑے کا سب سے بڑا بچہ ان کی شادی سے بھی 3 ماہ قبل پیدا ہوا تھا، ان کے ہاں دوسرا بچہ 2002، تیسرا 2005 اور چوتھا 2011 میں پیدا ہوا تھا۔

ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کو نہ صرف برطانیہ بلکہ مغربی دنیا کا سب سے رومانوی جوڑا بھی قرار دیا جاتا رہا، دونوں کی محبت اور تعلقات کی چہ مگوئیاں دنیا بھر میں ہوتی رہتی ہیں۔

ماڈل اور اس کے شوہر کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں—فوٹو: ٹرینڈی وائیو
ماڈل اور اس کے شوہر کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں—فوٹو: ٹرینڈی وائیو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024