• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دوسری شادی کب کریں گی، ماہرہ خان نے بتادیا

شائع January 2, 2020
اداکارہ نے دوسری شادی پر غصہ کرنے کے بجائے مختصر جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے دوسری شادی پر غصہ کرنے کے بجائے مختصر جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام

سال 2019 میں اقرا عزیز سمیت دیگر اداکاراؤں نے شادی کی اور سال 2020 میں بھی متعدد اداکاراؤں کی جانب سے شادی کرنے کی چہ مگوئیاں ہیں۔

اگرچہ ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے دوسری شادی کرنے کی کوئی چہ مگوئیاں نہیں تھیں تاہم پھر بھی اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ دوسری شادی کب کریں گی۔

ماہرہ خان نے سال نو کے موقع پر ٹوئٹر پر ’آسک ماہرہ‘ کے سلسلے میں مختلف مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے اور اسی سلسلے میں ہی ایک مداح نے ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

ماہرہ خان سے مداحوں نے ’آسک ماہرہ‘ کے سلسلے میں کئی سوالات پوچھے جن میں سے کچھ سوالات اداکارہ کو بہت زیادہ پسند بھی آئے۔

ماہرہ خان نے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’وہ کب دوبارہ بولی وڈ اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’رئیس‘ جیسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی اور ساتھ ہی مداح نے کہا کہ اس سوال کا جواب ان کے لیے انتہائی اہم ہے‘۔

اداکارہ نے مداح کو جواب دیا کہ انہیں اندازہ ہے کہ ان کے لیے جواب کتنا اہم ہے، تاہم ان کے پاس ان کے سوال کا جواب موجود نہیں ہے۔

ایک مداح نے اداکارہ نے سوال کیا کہ گزشتہ 10 سال کا یادگار لمحہ جسے وہ بھلا نہ پائی ہوں؟ مداح کے سوال پر اداکارہ نے اپنے ماں بننے کے تجربے کو یادگار بتایا اور کہا کہ وہ بیٹے اذلان کو جنم دینے کو نہیں بھول سکتیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں کارٹون کرداروں میں ’مولان‘ اور ’سمبا‘ بھی پسند ہیں تاہم اگر انہیں موقع ملا تو وہ ’ڈوری‘ کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی منگنی کی افواہیں

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اداکارہ کو کبھی بھی عوام کے سامنے غصے میں نہیں دیکھا اور وہ اس عمل کی وجہ جاننا چاہیں گے کہ آخر وہ کیسا راز ہے جو وہ اپنے غصے پر قابو پا لیتی ہیں؟

مداح کا سوال اداکارہ کو بہت پسند آیا اور انہوں نے جواب دیا کہ وہ صرف لوگوں کے رویوں کی وجہ سے تنگ ہوتی ہیں۔

’آسک ماہرہ‘ کے سلسلے میں ہی ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’کیا انہیں نہیں لگتا کہ انہیں دوبارہ شادی کر لینی چاہئیے؟

مداح کے سوال پر اداکارہ نے ناراض ہونے کے بجائے انہیں مختصر جواب دیا کہ ’جب انہیں لگے گا تو کرلیں گی‘۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی اور انہیں ایک 6 سالہ بیٹا اذلان بھی ہیں۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
ماہرہ خان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

تاہم ماہرہ خان کی پہلی شادی زیادہ کامیاب نہ ہوسکی اور ان کی شادی 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے منگنی کی افواہوں پر وضاحت کردی

گزشتہ برس مئی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ماہرہ خان نے ترکی میں ایک دیرینہ کاروباری دوست سے منگنی کرلی، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا انہوں نے منگنی نہیں کی بلکہ وہ ترکی ایک دوست کی شادی میں گئی تھیں۔

اداکارہ نے کہا جب انہیں دوسری شادی کی ضرورت ہوگی وہ کرلیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے کہا جب انہیں دوسری شادی کی ضرورت ہوگی وہ کرلیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024