• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

متنازع اور بولڈ روسی ماڈل اہرام مصر چڑھنے پر گرفتار

شائع January 2, 2020
کینسی ولانسکی اپنی ساتھیوں سمیت اہرام مصر پہنچیں —فوٹو: انسٹاگرام
کینسی ولانسکی اپنی ساتھیوں سمیت اہرام مصر پہنچیں —فوٹو: انسٹاگرام

نیم عریاں اور انتہائی بولڈ اندازوں میں انوکھی اور نامناسب حکرتیں کرکے شہرت حاصل کرنے والی روسی نژاد امریکی ماڈل 23 سالہ کینسی ولانسکی کو مصر کے تاریخی ’اہرم مصر‘ کی چوٹی پر چڑھنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی ماڈل یا اداکارہ کو تاریخی مقام کی چوٹی پر چڑھنے پر گرفتار کیا گیا ہو۔

اہرام مصر کو قدیم زمانے کے سات عجوبات میں شمار کیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی یہ خواہش رہتی ہے کہ وہ اہرام مصر کی چوٹیوں پر چڑھیں۔

اہرام مصر کی چوٹیوں پر بغیر اجازت چڑھنا غیر قانونی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم اگر اجازت لے کر چوٹیوں پر چڑھا جائے تو پولیس کچھ نہیں کہتی۔

23 سالہ ماڈل اپنے بولڈ اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
23 سالہ ماڈل اپنے بولڈ اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

مصری ویب سائٹ ’نائل ایف ایم‘ کے مطابق 23 سالہ روسی ماڈل کینسی ولانسکی سال نو کے موقع پر اہرام مصر کے تاریخی مقام پر ساتھیوں سمیت پر پہنچیں اور انہوں نے بغیر اجازت چوٹی سر کی۔

بولڈ ماڈل تین اہرام میں سے سب سے چھوٹے اہرام کی چوٹٰی پر چڑھیں اور انہوں نے مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

روسی نژاد امریکی ماڈل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں ساتھیوں سمیت اہرام مصر کی حدود میں داخل ہوتے اور بعد ازاں تنہا چوٹی پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی ویڈیو میں اداکارہ کو پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر اہرام کی چوٹی پر چڑھنے کی وجہ سے گرفتار کرتے ہوئے اور بعد ازاں ایک دن جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ماڈل نے اہرام مصر کی چوٹی پر چڑھنے کی وجہ سے گرفتاری پر کوئی افسوس کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی وہ ویڈیو میں افسردہ دکھائی دیں بلکہ انہیں انتہائی خوش دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہرام مصر کی چوٹی پر برہنہ ویڈیو اور تصاویر بنانے پر تنازع

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ بولڈ ماڈل کو کسی حرکت کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل بھی انہیں اپنی حرکتوں کی وجہ سے پولیس یا نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ماڈل مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے کرتی رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے کرتی رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کینسی ولانسکی نے گزشتہ برس جون میں اس وقت اچانک شہرت حاصل کی تھی جب وہ یورپ میں کھیلےجانے والے فٹ لیگ کے ایک میچ کے دوران نیم عریاں لباس میں میدان میں کود پڑی تھیں۔

مزید پڑھیں: اہرامِ مصر سے متعلق پیچیدہ ترین سوال کا جواب مل گیا

چلتے میچ کے دوران کینسی ولانسکی کے میدان میں کود پڑنے سے جہاں میچ رک گیا تھا، وہیں میچ دیکھنے والے افراد بھی ان کی حرکت پر حیران رہ گئے تھے۔

علاوہ ازیں کینسی ولانسکی تقریبات کے دوران بھی اچھوتے انداز اپناتی رہتی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی انتہائی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔

کینسی ولانسکی کا تعلق روس سے ہے مگر اب وہ امریکا میں رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کینسی ولانسکی کا تعلق روس سے ہے مگر اب وہ امریکا میں رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024