• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عینی جعفری نے نئے سال کی مبارکباد ایک سرپرائز کے ساتھ دی

شائع January 2, 2020
عینی جعفری — فوٹو: فائل
عینی جعفری — فوٹو: فائل

پاکستان کی نامور اداکار عینی جعفری نے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ایک سرپرائز بھی دے دیا۔

اداکارہ کے ہاں گزشتہ سال اگست میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم انہوں نے اب تک اس خبر کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔

البتہ اب نئے سال کے موقع پر عینی جعفری نے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور اس سال نے ان کی زندگی بالکل تبدیل کردی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کے پیروں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'فارس اور میں نے 2019 کا آغاز عمرہ کی سعادت حاصل کرکے کیا، بعدازاں 23 اگست کو ہماری زندگی میں یدین ابراہیم رحمٰن آیا اور اس نے ہمیشہ کے لیے ہمارا دل چرا لیا'۔

عینی نے مزید لکھا کہ 'ویسے تو اس کی قبل از وقت پیدائش سے ہم کافی ڈر گئے تھے لیکن شاید وہ اپنی زندگی جلد شروع کرنا چاہتا تھا، مجھے اپنی نئی فیملی سے پیار ہے'۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 2014 میں فارس رحمٰن سے شادی کی تھی۔

عینی جعفری کے ساتھ اداکاروں عثمان خالد بٹ اور صدف کنول نے بھی انہیں بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ ان تینوں نے بالو ماہی فلم میں اکٹھے کام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024