• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ریلیز سے قبل ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر یوٹیوب سے ہٹادیا گیا

شائع January 1, 2020
فلم کو 24 جنوری 2020 کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو 24 جنوری 2020 کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

نامور ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم 'زندگی تماشا' کو ریلیز کرنے سے 3 ہفتے قبل ہی اس کا ٹریلر یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔

’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر گزشتہ برس 30 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس نے دیکھتے ہی دھوم مچادی تھی۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہی فلم کی کہانی اور موضوع پر تنقید کی جانے لگی تھی، تاہم فلم ریلیز سے قبل ہی عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی تھی۔

’زندگی تماشا‘ کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا، جہاں اسے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'زندگی تماشا' کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

’زندگی تماشا‘ کو بوسان فلم فیسٹیول کے سب سے اعلیٰ فلمی ایوارڈ ’کم جیسوئک‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اسے یہ ایوارڈ بھارتی فلم ’ ’مارکیٹ‘ کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔

فلم کا ٹریلر ستمبر 2019 میں جاری کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم کا ٹریلر ستمبر 2019 میں جاری کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

فلم کو عالمی ایوارڈ دیے جانے اور فلم کے ٹریلر کے وائرل ہونے کے بعد فلم کو کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اب فلم کا ٹریلر یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔

فلم ساز سرمد کھوسٹ نے یوٹیوب پر لائیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ’زندگی تماشا‘ کے ٹریلر کو ٰیوٹیوب سے ہٹائے جانے کی وضاحت کی اور کہا کہ انہوں نے خود ہی ٹریلر ہٹایا ہے۔

فلم ساز نے وضاحت کی کہ اگرچہ ٹریلر میں فلم کی کہانی کو مکمل طور پر نہیں دکھایا گیا تھا اور نہ ہی فلم کی کہانی ٹریلر میں دکھائی گئی جھلک جیسی ہے تاہم کچھ لوگ فلم کی کہانی کو غلط انداز مین لے کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں اس لیے ٹریلر کو ہٹایا گیا۔

ایمان سلیمان فلم سے ڈیبیو کر رہی ہیں—اسکرین شاٹ
ایمان سلیمان فلم سے ڈیبیو کر رہی ہیں—اسکرین شاٹ

پریس کانفرنس کے دوران سرمد کھوسٹ نے فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ رواں ماہ 24 جنوری کو فلم کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ریلیز سے قبل ’زندگی تماشا‘ عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد

فلم کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ہ فلم کی کہانی انتہائی حساس اور اہم موضوع کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کہانی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
فلم کی کہانی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

فلم کے ٹریلر میں عندیہ دیا گیا تھا کہ فلم میں مذہب اور سیاست کا لبادہ اوڑھے لوگ کس طرح اپنا مقاصد حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیز سے قبل ’زندگی تماشا‘ عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

فلم میں کچھ کرداروں کو بظاہر اچھے مگر چھپے ہوئے خراب کرداروں میں بھی دکھایا گیا تھا۔

فلم کی کہانی نرمل بانو نے لکھی ہے اور اسے سرمد کھوسٹ نے بنایا ہے، جنہوں نے اس سے قبل ’منٹو‘ بنائی تھی۔

فلم کی کاسٹ میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کو رواں ماہ 24 تاریخ ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں ماہ 24 تاریخ ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024