• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسلام آباد پولیس کے جعلی اکاؤنٹ سے مضحکہ خیز ٹوئٹس، شہری حیران

شائع January 1, 2020
سٹی پولیس کے جعلی اکاؤنٹ سے نامناسب ٹوئٹس کی گئیں—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ
سٹی پولیس کے جعلی اکاؤنٹ سے نامناسب ٹوئٹس کی گئیں—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ

اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹوئٹر پر نہ صرف معروف شخصیات بلکہ معروف اداروں کے نام سے بھی جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جنہیں لوگ اصل اکاؤنٹ سمجھ کر غلط فہمی کا شکار بن جاتے ہیں۔

ایسے اکاؤنٹس سے شیئر کیے جانے والے مواد پر لوگ اس وقت حیران رہ جاتے ہیں جب ان اکاؤنٹس سے انتہائی مضحکہ خیز یا نامناسب ٹوئٹس کی جاتی ہیں۔

اور ایسی ہی نامناسب ٹوئٹس اسلام آباد پولیس کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس سے بھی کی گئی ہیں جنہیں پڑھ کر کئی صارفین حیران رہ گئے۔

’سٹی پولیس‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے سال نو کے موقع پر متعدد نامناسب ٹوئٹس کی گئیں جنہیں پڑھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے۔

مذکورہ ٹوئٹر ہینڈل سے اگرچہ پہلے بھی مشکوک ٹوئٹس کی جاتی رہیں تاہم سال نو کے موقع پر اس ٹوئٹر ہینڈل سے مزاحیہ و نامناسب ٹوئٹس کی گئیں جنہیں دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے۔

جعلی اکاؤنٹ سے نامناسب ٹوئٹس کیے جانے کے بعد اسلام آباد پولیس کے اصلی اکاؤنٹ سے بھی اس بات کی وضاحت کی گئی کہ مذکورہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے اصلی اکاؤنٹ سے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جعلی اکاؤنٹ کے خلاف ٹوئٹر کو رپورٹ کریں تاکہ اسے بلاک کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس کے جعلی اکاؤنٹ سے 31 دسمبر 2019 کی شام اور شب کو سال نو کی آمد کے حوالے سے دارالحکومت میں ہونے والی پارٹیوں کے حوالے سے بھی ٹوئٹس کی گئیں۔

ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اس بار اسلام آباد میں سال نو کے جشن میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور اسی ٹوئٹ میں اسلام آباد کے ریسٹورنٹ ’چیکا چینو‘ کا بھی ذکر کیا گیا۔

ایک ٹوئٹ میں لوگوں کو تجویز دی گئی کہ اگر 2020 میں سفر کے دوران انہیں کوئی ایسی گاڑی نظر آئے جس کے نمبر پلیٹ پر لاہور لکھا ہو تو اسے کراس کیا جائے، اسی ٹوئٹ میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ لوگ نئے سال میں ٹریفک قوانین کا احترام کریں گے۔

اسی طرح ایک ٹوئٹ میں منشیات کا ذکر بھی کیا گیا۔

جعلی اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں اسلام آباد کے شہریوں سے سوال کیا گیا کہ ’کیا یہاں سال نو کی کوئی پارٹی ہو رہی ہے؟ جس پر کئی لوگوں نے جعلی اکاؤنٹ کو جواب دیے اور کچھ نے ان علاقوں کا ذکر کیا اور مطالبہ کیا کہ وہاں چھاپے مارے جائیں۔

اسی سوالیہ ٹوئٹ پر معروف اینکر غریدہ فاروقی نے جواب دیا کہ ’انہیں یہ ٹوئٹ بہت اچھی لگی‘۔

اسی طرح ایک طنزیہ ٹوئٹ کی گئی کہ اسلام آباد میں ایک خاتون کو لباس پہننے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا اور خلاف ورزی کرنے والی خاتون سفید لباس میں نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024