• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

آسٹریلین فاسٹ باؤلر سڈل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع December 29, 2019 اپ ڈیٹ January 3, 2020
پیٹر سڈل نے 67ٹیسٹ 20ون ڈے اور 2ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
پیٹر سڈل نے 67ٹیسٹ 20ون ڈے اور 2ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

نامور آسٹریلین فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

35سالہ سڈل نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 221 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل ہی کوچ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

سڈل نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا لیکن انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلین اسکواڈ میں دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔

11سالہ تک انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے سڈل نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

پیٹر سڈل نے کہا کہ کرکٹ چھوڑنے کے صحیح وقت کا تعین کرنا سب سے مشکل کام ہے، وہ وقت ایشز سیریز کے وقت آیا تھا جو میرا اصل ہدف بھی تھا جس کے بعد میں نے جسٹن لینگر اور ٹم پین سے اس حوالے سے بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ ابھی ایم وقع مجھے اور مل سکتا ہے اور اگر آسٹریلین سرزمین پر ایسا ہوتا تو مجھے بہت اچھا لگتا اور میں ٹیم مینجمنٹ اور کرکٹ آسٹریلیا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔

آسٹریلین کپتان ٹم پین نے کہا کہ پیٹر سڈل آسٹریلین ٹیم کی دل و جان اور ایک بہترین فاسٹ باؤلر تھے، ان کی کمی ٹیم میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی، گزشتہ 18ماہ کے عرصے میں وہ ہمارے نوجوان فاسٹ باؤلرز کے لیے ناقابل یقین حد تک بہترین سپورٹ ثابت ہوئے جس کے میں ان کا شکر گزار ہوں۔

سڈل نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی وکٹ حاصل کی اور 2010 میں برسبین کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024