• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

انٹرویو نہ دینے پر صحافی نے سیاستدان کے ساتھ اسکینڈل بنایا، ریما خان

شائع December 29, 2019
ریما خان شادی بعد امریکا منتقل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام
ریما خان شادی بعد امریکا منتقل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

لولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کا ایک سیاستدان کے ساتھ اسکینڈل بنایا گیا جو جھوٹ پر مبنی تھا۔

ریما خان کے مطابق سیاستدان کے ساتھ جھوٹا اسکینڈل بنائے جانے پر انہیں بہت تکلیف ہوئی، وہ آج بھی اس اسکینڈل کو سوچ کر افسردہ ہو جاتی ہیں۔

ریما نے ماضی میں بنائے گئے اس اسکینڈل کا اگرچہ ذکر کیا، تاہم انہوں نے اس سیاستدان کا نام لینے سے گریز کیا جن کے ساتھ ان کا جھوٹا اسکینڈل بنایا گیا تھا۔

’انڈیپینڈنٹ اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ ریما نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اسکینڈل جھوٹا تھا اور وہ ایک صحافی نے بنایا تھا۔

جھوٹا اسکینڈل بنائے جانے پر تکلیف ہوئی تھی، ریما—فوٹو: انسٹاگرام
جھوٹا اسکینڈل بنائے جانے پر تکلیف ہوئی تھی، ریما—فوٹو: انسٹاگرام

ریما خان کے مطابق جس صحافی نے یہ جھوٹا اسکینڈل بنایا ان کا خیال تھا کہ میں انہیں انٹرویو نہیں دیتی اور بہت نخرے کرتی ہوں۔

اداکارہ نے اسکینڈل بنانے والے صحافی کا نام لینے سے بھی گریز کیا، تاہم انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صحافی ہی شان اور انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے لیے اکساتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریما کا شوہر کے ساتھ بیت المقدس کا دورہ

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ اور شان فلم انڈسٹری میں آئے تو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئے اور انہیں ’سپر اسٹار‘ جیسی حیثیت مل گئی اور لوگ انہیں چاہنے لگے۔

ریما خان نے 2011 میں ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
ریما خان نے 2011 میں ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

ریما خان کے مطابق جب انہیں شہرت ملی اور فلم انڈسٹری کا حصہ بنیں تو اس وقت وہ اور شان دونوں کم عمر تھے اور انہیں ٹین ایجر جوڑا کہا جاتا تھا اور ان دونوں کی کم عمری کا فائدہ صحافیوں نے اٹھایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے شان اور ان میں میچوئرٹی نہیں تھی اور صحافی انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے لیے اکسا کر خبریں اور ہیڈ لائنز بناتے رہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت جب کوئی صحافی ان سے ملتا تو انہیں کہتا کہ شان نے ان کے بارے میں فلاں بات کہی ہے اور جب کوئی شان سے ملتا تو انہیں کہتا کہ ریما نے آپ کے بارے میں فلاں بات کہی ہے جس کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کے خلاف بات کر دیتے تھے اور صحافی اس بات کی ہیڈلائن نکال کر خبریں بناتے تھے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے اور شان کے درمیان اختلافات رہے ہیں، تاہم یہ بھی اعتراف کیا کہ ان دونوں نے مل کر اچھا کام کیا اور انہیں ایک ساتھ انتہائی بہترین کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے شان کو اس وقت کا بھی فلم انڈسٹری کا سپر اسٹار قرار دیا اور کہا کہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔

ایک سوال کے جواب میں ریما نے شان کو اب بھی پہلے نمبر پر رکھا جب کہ فہد مصطیٰ کو دوسرے، ہمایوں سعید کو تیسرے اور فواد خان کو آخری یعنی چوتھے نمبر پر رکھا۔

مزید پڑھیں: میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کی ملکہ ہیں، ریما

ریما خان نے اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی گریس کا مزید خیال رکھیں اور سوشل میڈیا پر ہر وقت ایکٹو رہتے وقت مزید محتاط رہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی ازدواجی حیثیت پر بھی بات کی اور کہا کہ شادی کے بعد وہ ہر فیصلہ یا کام سوچ سمجھ کر کرتی ہیں کیوں کہ اب ان پر بیوی اور بہو کی ذمہ داری بھی ہے۔

صحافی شان اور مجھے ایک دوسرے کے خلاف اکساتے رہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
صحافی شان اور مجھے ایک دوسرے کے خلاف اکساتے رہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا بہت خیال رکھتی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت ان کی دیکھ بھال میں ہی صرف ہوجاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں بھارتی فلموں سے کام کی پیش کش بھی ہوئی، تاہم انہوں نے محض اس لیے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا کیونکہ وہ فلم میں کام کرنے کے لیے لباس پر سمجھوتا نہیں کر سکتی تھیں۔

خیال رہے کہ ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کرکے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

مارچ 2019 میں ریما خان کو حکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا—فوٹو: انسٹاگرام
مارچ 2019 میں ریما خان کو حکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا—فوٹو: انسٹاگرام

شادی کے بعد چند سال تک وہ شوبز سے دور رہیں بعد ازاں انہوں نے شوبز میں واپسی کی اور وہ مختلف تقریبات اور منصوبوں میں بھی دکھائی دیں۔

ریما خان کا ایک بیٹا ہے اور شان دار اداکاری پر رواں سال مارچ میں حکومت پاکستان نے ریما کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024