• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سکھر: مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

شائع December 29, 2019
مکان کی چھت اس وقت گری جب جب مکین سو رہے تھے — فوٹو:  شیخ عبید
مکان کی چھت اس وقت گری جب جب مکین سو رہے تھے — فوٹو: شیخ عبید

سکھر میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ باپ اور بھائی زخمی ہوگئے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عرفان سموں کے مطابق سکھر کے نیو پنڈ تھانے کی حدود کے علاقے بھوسہ لائن کی پٹھان کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ندیم نامی شخص کے مکان کی چھت اس وقت مکینوں پر آگری جب وہ سورہے تھے۔

مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں بارش سے مکان کی چھت گرگئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ 'چھت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 13 سالہ ناہید، 9 سالہ بینظیر اور 6 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی‘۔

سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ واقعے میں ندیم اور ان کا 12 سالہ بیٹا زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طور پر علاقے کے لوگوں نے ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔

اہل علاقہ کے مطابق مکان کی چھت ایک عرصے سے مرمت نہ ہونے کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی جو رات گئے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر آگری۔

واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں شدید بارش، چھت گرنے سے دو بچے ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی کے مہینے میں بھی شیخوپورہ میں کوٹ عبدالمالک کے قریبی علاقے فضل کالونی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب گھر کے تمام افراد سورہے تھے جن میں میاں، بیوی اور ان کے 5 بچے شامل تھے، جو ایک 2 منزلہ مکان کے ایک حصے میں رہائش پذیر تھے جو بظاہر خستہ حال تھا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے ہمسائے کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاندان مالی تنگدستی کے سبب مکان کی مرمت نہیں کرواسکا اور تیز بارش کے کچھ گھنٹوں بعد چھت منہدم ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024