• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی اداکار کشال پنجابی نے خودکشی کرلی

شائع December 28, 2019
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے نامور اداکار و ماڈل کشال پنجابی ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کشال پنجابی کی خودکشی کی خبر سب سے پہلے ساتھی اداکار کرنویر بوہرا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

کرنویر بوہرا نے اپنے انسٹاگرام پر کشال پنجابی کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ 'تمہاری موت کی خبر نے مجھے حیران کردیا، میں اب تک یہ ماننے سے انکار کررہا ہوں، میں جانتا ہوں تم اب ایک بہتر جگہ پر ہوگے، تم نے اپنی زندگی گزارنے کے انداز سے مجھے بہت بار متاثر کیا'۔

اداکار نے مزید لکھا کہ 'جس لطف کے ساتھ تم ڈانس کرتے تھے، تمہارا فٹنس کا شوق، بائیک چلانا، ایک والد ہونا اور سب سے زیادہ اہم تمہارا مسکراتا ہوا چہرا، تمہاری فطرت سب حقیقی تھی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کرنویر نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'میں تمہیں بہت یاد کروں گا، دنیا تمہیں ہمیشہ ایک ایسا شخص جان کر یاد کرے گی جس نے اپنی زندگی بھرپور انداز میں گزاری'۔

ممبئی پولیس کے مطابق کشال پنجابی گزشتہ روز مردہ حالت میں اپنے فلیٹ میں پائے گئے تھے جبکہ پولیس کو ان کی لاش کے پاس سے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر بھی ملی جو ممکنہ طور پر انہوں نے خودکشی سے پہلی لکھی تھی۔

اس نوٹ میں کشال پنجابی نے لکھا کہ ان کی جائیداد/اثاثوں کا 50 فیصد حصہ والدین اور بہن میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے جبکہ باقی 50 فیصد ان کے 3 سالہ بیٹے کیان کو دیا جائے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

37 سالہ اداکار کشال پنجابی کے والدین انہیں کئی روز سے فون کررہے تھے تاہم کال نہ اٹھانے کی صورت میں وہ ان کے گھر پہنچے جہاں انہیں کشال کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

کشال پنجابی کی آخری رسومات آج (28 دسمبر کو) ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

واضح رہے کہ کشال پنجابی نے یورپ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ اوڈری ڈولہن کے ساتھ 2015 میں شادی کی تھی۔

اداکار نے خودکشی سے کچھ گھنٹے قبل انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے 3 سالہ بیٹے کیان کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ آخری پوسٹ بھی ان کی بیٹے کے ساتھ ایک تصویر ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پولیس کے مطابق اداکار نے خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ میں کسی کو بھی خودکشی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا البتہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مالی بحران اور ناکام شادی اداکار کی خودکشی کا باعث بنی۔

یاد رہے کہ کشال پنجابی نے ایک ڈانسر اور ماڈل کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے 'سی آئی ڈی'، 'ڈان'، 'لو میرج'، کبھی ہاں کبھی نا' اور 'یہ دل چاہے مور' جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

وہ 'لکشیا'، 'کال'، 'سلام عشق' اور 'دھن دھنا دھن گول' جیسی فلموں کا بھی حصہ بنے تھے۔

اس کے ساتھ ہی کشال پنجابی 'جھلک دکھلاجا' اور 'فیئر فیکٹر' جیسے ریائلٹی شوز میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024