• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منگنی کے بعد بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو منشا پاشا کا کرارا جواب

شائع December 27, 2019
دونوں نے 22 دسمبر کو منگنی کی — فوٹو: ٹوئٹر
دونوں نے 22 دسمبر کو منگنی کی — فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کی نامور اداکار منشا پاشا اور سماجی کارکن و وکیل جبران ناصر نے رواں سال 22 دسمبر کو منگنی کی تھی جس کے بعد تقریب کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جہاں دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے سراہا وہیں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پر کچھ صارفین منشا اور جبران کو تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔

اس ویڈیو میں جبران ناصر منشا پاشا سے منگنی کرنے کے بعد وہاں موجود افراد سے سوال کررہے ہیں کہ 'اب جائز ہے؟' جس کے بعد وہ منشا کو بوسہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 'اتنی رسومات کے بعد ہمارا حق بنتا ہے'۔

ایک صارف نے اس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے منشا پاشا اور جبران ناصر پر تنقید کی۔

اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 'جبران ناصر منشا کو بوسہ دینے سے قبل پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ جائز ہے؟ مطلب منگنی کے بعد بوسہ دینا جائز ہے؟ عجیب'۔

فوٹو: ٹوئٹر اسکرین شاٹ
فوٹو: ٹوئٹر اسکرین شاٹ

اور اب اداکارہ نے تنقید کرنے والے ان تمام افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ سفاکی کو نظریے کا نام نہیں دے سکتے۔

اداکارہ نے ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ 'آج کی دنیا ایسی ہوگئی ہے کہ لوگ جو آپ کے بارے میں نہیں جانتے، وہ خود سوچ لیتے ہیں، وہ جو قیاس آرائیاں سنتے ہیں، سوشل میڈیا سے جانتے ہیں اور جو جھوٹ سامنے آتے ہیں ان ہی کو سچ سمجھ لیتے ہیں، یہ خبریں ایک بٹن دباتے ہی وائرل ہوجاتی ہیں، ایسے کاموں سے دور رہیں، اس کے ذمہ دار آپ بھی ہوں گے'۔

اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ 'یہ بات میرے لیے تو بالکل صحیح ثابت ہورہی ہے کیوں کہ کچھ تنقید کرنے والے میری منگنی کی تصاویر پر بات کررہے ہیں، میری زندگی، میرے انتخابات اور ماضی کے رشتوں پر خود سے مفروضے بنا رہے ہیں، یہ لوگ سفاکی کو نظریے کا نام نہیں دے سکتے، وہ بھی تب جب یہ ایک بیکار نظریہ ہو'۔

منشا کو سراہاتے ہوئے ساتھی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بھی ایک ٹوئٹ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'منشا تم شہزادی نظر آرہی تھی اور تمہارے چہرے پر خوشی دکھائی دے رہی تھی، کوئی بھی تم سے وہ لمحات نہیں چھین سکتا، وہ لوگ اس لیے نفرت کررہے ہیں کیوں کہ ان کے دل و دماغ خالی ہیں، میری مثبت رائے ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے'۔

اس پر منشا نے ارمینہ کے سپورٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کے تعلقات کی خبریں کئی ماہ سے میڈیا میں سامنے آرہی تھیں جس کے بعد رواں ماہ ان دونوں نے منگنی کرکے اپنے تعلق کو 'آفیشل' کردیا۔

ان دونوں کی منگنی کی تقریب کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا تھا، دونوں کی جوڑی کو انٹرنیٹ پر خوب سراہا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024