• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کیون اسپیسی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والے لکھاری نے خودکشی کرلی

شائع December 27, 2019
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

امریکا کے نامور اداکار کیون اسپیسی پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والے ناروے کی شہزادی کے سابق شوہر اور لکھاری ایری بین نے 47 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

یہ خبر ان کے ترجمان نے ناروے کے میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے بتائی کہ انہوں نے کرسمس کے موقع پر اپنی جان لے لی۔

ایری بین کے ترجمان نے سی این این سے بات کرتے ہوئے ان کے رشتہ داروں کا پیغام میڈیا تک پہنچایا۔

ان کے مطابق 'ہم بہت ہی افسردگی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ایری نے اپنی جان لےلی، ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری نجی زندگی کا احترام کریں'۔

ایری بین نے اپنے کیریئر میں 3 ناولز تحریر کیے، جبکہ 3 ڈراموں کی کہانیاں بھی تحریر کیں۔

کیون پر کئی مرد و خواتین جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام لگا چکے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر
کیون پر کئی مرد و خواتین جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام لگا چکے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر

ایری بین ناروے کے بادشاہ ہارالد پنجم کے سابق داماد تھے، ان کی شادی 2002 میں ہارالد پنجم کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی مارتھا لوئیس کے ساتھ ہوئی، جبکہ 2016 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

ایری بین کی خودکشی کی خبر پر بیان جاری کرتے ہوئے ناروے کے بادشاہ نے کہا کہ وہ ان کے خاندان کے اہم فرد تھے، اس لیے ان کی بہت سی اچھی یادیں ان کے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمیں ان کی موت پر افسوس ہے اور اس غم میں ہم ان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں'۔

واضح رہے کہ ایری نے 2017 میں کیون اسپیسی پر جنسی ہراساں کرنے کا سنگین الزام عائد کیا تھا۔

ایری کے مطابق کیون نے انہیں 2007 میں ایک کنسرٹ کے دوران نامناسب انداز میں ہاتھ لگا کر جنسی ہراساں کیا تھا۔

ایک ریڈیو شو کے دوران ایری بین کا کہنا تھا کہ 'ہم دونوں قریب ہی بیٹھے تھے، 5 منٹ بعد کیون نے کہا کہ باہر چلتے ہیں تاکہ سگریٹ پی سکیں، بعدازاں انہوں نے ٹیبل کے نیچے ہاتھ کرکے مجھے نامناسب انداز میں چھوا'۔

خیال رہے کہ کیون اسپیسی پر مجموعی طور پر 30 مرد و خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایری بین کیون اسپیسی پر الزام عائد کرنے والے دوسرے فرد ہیں جن کی اچانک موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ اداکار پر لڑکے پر جنسی حملہ کرنے کا الزام عائد

رواں سال ستمبر میں کیون اسپیسی پر الزام لگانے والے ایک مساج تھراپسٹ جان ڈو کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔

جان ڈو نے کیون اسپیسی پر الزام لگایا تھا کہ اداکار نے 2016 میں انہیں کیلیفورنیا میں ایک مساج سیشن کے دوران نامناسب انداز میں ہاتھ لگاتے ہوئے مخصوص اعضا کو چھونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد یہ معاملہ عدالت تک گیا البتہ جان ڈو کے انتقال کے بعد مقدمہ ختم کردیا گیا۔

کیون اسپیسی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا — فوٹو: ٹوئٹر
کیون اسپیسی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا — فوٹو: ٹوئٹر

یاد رہے کہ کیون اسپیسی کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والے ایک شخص نے رواں برس جولائی میں ان کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ بھی واپس لے لیا تھا۔

کیون اسپیسی کے خلاف لاس اینجلس، کیلیفورنیا، میساچوٹس اور نیویارک سمیت امریکا کے دیگر شہروں کی عدالتوں میں کیسز زیر التوا ہیں اور ان کے خلاف دائر کیے گئے کیسز میں سے محض 2 کیس ختم ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024