• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستانی اداکاروں کی یہ ویڈیو کیوں وائرل ہورہی ہے؟

شائع December 27, 2019
فوٹو: انسٹاگرام ویڈیو اسکرین شاٹ
فوٹو: انسٹاگرام ویڈیو اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار شہروز سبزواری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ کچھ اور کئی نامور اداکار بھی موجود ہیں۔

اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں شہروز سبزواری کے ہمراہ موجود اداکار کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد بہروز سبزواری، ان کے والد کے بہترین دوست اور کامیاب اداکار جاوید شیخ، ان کے بیٹے شہزاد شیخ اور بھائی سلیم شیخ شامل تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو میں یہ نوجوان اداکار اپنے والد کے ہمراہ بولی وڈ کے گانے 'بالا' پر مزاحیہ رقص کرتے نظر آئے جبکہ خود کو ان سب نے 'بالا بوائز' کا نام بھی دیا۔

خیال رہے کہ یہ گانا حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم 'ہاؤس فل 4' کا ہے جس پر اکشے کمار نے رقص کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیشن شو میں پاکستانی اداکاروں کی کیٹ واک مذاق بن گئی

ویسے تو سب ہی اس ویڈیو میں بہترین ڈانس کررہے ہیں البتہ سب سے زیادہ توجہ بہروز سبزواری نے حاصل کی جو شاید رقص کرتے ہوئے سب بھول گئے۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری بہت جلد 'قلفی' نامی فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024