• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بالوں کو گھنا بنانے میں مددگار نسخے

شائع December 23, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

بالوں کے بنانے کا انداز جیسا بھی ہو لمبے، گھنے اور چمکدار بال تو ہر ایک کو ہی پسند ہوتے ہیں، خصوصاً خواتین کے لیے لمبے اور گھنے بال خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

مگر روزمرہ کی مصروفیات، تناﺅ، جذباتی دباﺅ اور آلودہ ماحول مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے بالوں کو گرنے کے ساتھ ساتھ بے جان اور کمزور کردیتے ہیں۔

پتلے اور خراب بال صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتے ہیں جیسے کچھ بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے یا غذا اچھی استعمال نہیں کررہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ آسانی سے بالوں کو گھنا کرسکتے ہیں اور ان کی صحت مند نشوونما کو بھی تیز کرسکتے ہیں۔

تیل اور جیلاٹین سے مدد لیں

جیلاٹین پروٹین کے حصول کا زبردست ذریعہ ہے، آدھا کپ جیلاٹین میں 2 گرام پروٹین ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بالوں کے گھنے پن اور مضبوطی کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس مقصد کے لیے بغیر فلیور کے جیلاٹین کو پانی میں ملائیں اور اس میں کسی تیل جیسے ناریل کے تیل کو شامل کریں اور پھر اسے بالوں پر لگا کر سر پر مالش کریں۔ چند منٹ انتظار کریں اور پھر پانی سے سر دھولیں۔

انڈے اور دہی

انڈے پروٹین، بائیوٹن اور وٹامن بی 12 سے بھرپور ہوتے ہیں جو پتلے اور آئلی بالوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں، اس کو بالوں پر استعمال کرنا پہلی بار میں ہی دنگ کرسکتا ہے، انڈے کی کچھ مقدار کو دہی میں مکس کریں، اس مکسچر کو بالوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، پھر سر کو دھولیں۔

تیل سے مالش کریں

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سر پر مالش کرنا بالوں کی نشوونما اور گھنے پن کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے، مالش سے خون کی گردش بڑھتی ہے، شیمپو لگانے سے پہلے سر پر تیل سے نرمی سے مالش کریں، اس مقصد کے لیے ناریل کے تیل کا استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ نازک اور متاثرہ بالوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

سبزیوں، پھلوں کا زیادہ استعمال

جب بالوں کا گھنا پن کم ہوتا ہے تو وہ تیزی سے ٹوٹنے لگتے ہیں، اگر مضبوط اور صحت مند بال چاہتے ہیں تو سبز پتوں والی سبزیاں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں، بالوں کو صحت مند نشوونما کے لیے آئرن، بائیوٹن اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے، بیشتر سبزیاں جیسے پالک اور بیج آئرن سے بھرپور ہوتی ہیں جبکہ پھلوں کا استعمال وٹامنز کے حصول کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024