• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 824 پوائنٹس کی کمی

شائع December 23, 2019
کے ایس ای 100 انڈیکس میں میں دن کے اختتام تک 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی — فوٹو: اے ایف پی
کے ایس ای 100 انڈیکس میں میں دن کے اختتام تک 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 824 پوائنس کی کمی کے بعد 40 ہزار 8 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کی صبح جب مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 833 پوائنٹس پر تھا جو کاروبار کے دوران 39 ہزار 931 پوائنٹس تک گیا لیکن کاروبار کے اختتام پر 40 ہزار 8 پوائنٹس پر بند ہوا، اس میں مجموعی طور پر 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 5.7 ارب روپے کے 104.3 ملین شیئر کا کاروبار ہوا۔

اس دوران 322 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں سے 275 میں کمی، 44 میں اضافہ جبکہ دیگر 13 میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز میں انڈیکس بمشکل ہی خود کو 40 ہزار پوائنٹس پر برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف تفصیلی فیصلہ: اسٹاک میں غیر یقینی، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کی کمی

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ انڈیکس میں مندی کے رجحان کی وجہ بہت سے عوامل ہیں، جس میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں میں منافع کے حصول کا رجحان بھی شامل ہے۔

ادھر جے ایس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق ‘مارکیٹ میں کاروبار آغاز سے ہی مایوس کن تھا'۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی بھی انڈیکس پر اثر انداز ہوئی’۔

جے ایس گلوبل نے توقع ظاہر کی کہ رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ مندی کا شکار رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی۔

فیصلے کے بعد غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہونے سے بینچ مارک 'کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس' 948 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 655 کی سطح پر بند ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025