• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

کروم صارفین اب ایک بٹن سے میڈیا کنٹرول کرسکیں گے

شائع December 22, 2019
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

ویب براﺅزنگ کے دوران اکثر افراد بہت آسانی سے بھول جاتے ہیں کہ کس ٹیب میں ویڈیو یا گانے چل رہے ہیں ۔

اور اگر متعدد ٹیبز اوپن کررکھی ہیں تو ویڈیو یا آڈیو کو فوری روکنا مشکل ہوجاتا ہے مگر اب گوگل کروم میں اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔

جی ہاں خوش قسمتی سے گوگل نے اب اس مسئلے کو حل کردیا ہے اور کروم میں ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے نئے بٹن کیا جارہا ہے جو براﺅزر میں چلنے والی میڈیا فائلز کو پلے یا روکنا ممکن بنائے گا۔

اس بٹن کو کلک کرکے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ براﺅزر میں کتنے ٹیبز میں میڈیا فائلز موجود ہیں اور وہاں سے ان کو پلے، پوز اور اسکیپ کے بٹنز پر کلک کیا جاسکتا ہے۔

یہ بٹن یو آر ایل ایڈریس بار کے برابر میں 3 لائنیں اور موسیقی کے سائن والا ہوگا جس پر کلک کریں گے تو تمام میڈیا فائلز ڈراپ ڈاﺅن باکسز میں نظر آئیں گی۔

یوٹیوب ویڈیوز کی تو پریویو تصویر بھی نظر آئے گی جس سے آپ کے لیے ان کو پوز یا پلے کرنا آسان ہوگا۔

اگر آپ کسی آڈیو یا ویڈیو کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتے تو باکس کے اوپری دائیں جانب ایکس بٹن پر کلک کردیں، وہ اس وقت تک کے لیے غائب ہوجائے گی جب تک آپ اس ٹیب کو دوبارہ ری لوڈ نہیں کرتے۔

یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ نوٹیفکیشن شیڈ میں پلے کنٹرول سے ملتا جلتا ہے۔

یہ فیچر پہلے جولائی میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا گیا تھا اور ستمبر میں بٹن کا ٹیسٹ شروع ہوا تھا۔

مگر اب اسے کروم ورژن 79 کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ہر ایک کے پاس دستیاب نہ ہو، مگر پھر بھی آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو آپ کو ڈیسک ٹاپ پر کروم کے تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کریں، ویسے زیادہ امکان یہ ہے کہ پہلے ہی اپ ڈیٹ ہوچکا ہے تاہم براﺅزر کے اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے ہیلپ کے آپشن پر ماﺅس کو رکھیں اور پھر اباﺅٹ گوگل کروم کو سلیکٹ کرلیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وہاں گوگل کروم کا ورژن نمبر لکھا نظر آجائے گا یا لکھا ہوگا کہ اپ ڈیٹ کریں، جس کے بعد براﺅزر کو ری لانچ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس کے بعد براﺅزر ایڈریس بار پر chrome://flags/ سرچ کریں۔

سرچ فلیگس باکس اوپن ہوجائے گا جہاں گوگل میڈیا کنٹرول کو سرچ کریں۔

اس کے دائیں جانب ڈراپ ڈاﺅن باکس پر کلک کرکے اس ان ایبل کردیں، اب ری لانچ ناﺅ پر کلک کریں۔

آپ کو ایڈریس بار کے برابر میں پلے بٹن بنا نظر آجائے گا جس سے آڈیو کو اسٹارٹ یا اسٹاپ کیا جاسکتا ہے۔

اس کو آزمانے کے لیے یوٹیوب کو اوپن کرکے کوئی بھی گانا یا ویڈیو پلے کریں اور پھر پلے بٹن کو کلک کریں تو آپ کے سامنے ویڈیو ایک باکس کی شکل میں نظر آئے گی جس میں پوز، ریوائنڈ اور فارورڈ کے آپشن نظر آئیں گے۔

اس طرح آپ یوٹیوب کی ٹیب اوپن کیے بغیر بھی کسی ویڈیو کو پلے یا پوز کرسکیں گے بلکہ اس ویڈیو کو آٹوپلے اوپن ہونے پر دوبارہ چلا بھی سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024