• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

اقرا و یاسر کی شادی کا کارڈ بھارتی کامیڈین کے کارڈ کی کاپی نکلا؟

شائع December 18, 2019
اکشر پھاٹک کی شادی ہو چکی جب کہ یاسر و اقرا کی شادی 28 دسمبر کو ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
اکشر پھاٹک کی شادی ہو چکی جب کہ یاسر و اقرا کی شادی 28 دسمبر کو ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں اور ٹی وی کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز نے رواں برس جولائی میں کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں سب کے سامنے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ایوارڈ تقریب میں یاسر حسین نے منفرد انداز میں اقرا عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی جسے اداکارہ نے قبول کرتے ہوئے ان کی خوشی کو دوبالا کیا تھا۔

شادی کی پیش کش قبول کرنے کے بعد یاسر حسین نے اقراء عزیز کو سب کے سامنے لگا کر گال پر بوسہ بھی دیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے کافی سخت ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

منگنی کے بعد مداحوں نے ان سے جلد شادی کرنے کی فرمائش کی اور چند دن قبل یہ خبریں سامنے آئیں کہ دونوں رواں ماہ کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور دو دن قبل ہی جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا دعوت نامہ شیئر کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

دونوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا جو پاکستانی شوبز شخصیات کی اب تک ہونے والی شادیوں کے دعوت ناموں سے مختلف تھا اور اسی وجہ سے ان کے دعوت نامے کو پذیرائی بھی ملی۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے جولائی 2019 میں منگنی کی تھی—فوٹو: فیس بک
یاسر حسین اور اقرا عزیز نے جولائی 2019 میں منگنی کی تھی—فوٹو: فیس بک

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے شادی کے کارڈ پر اقراء کو 'سمجھداری کی مثال' جب کہ یاسر کے لیے 'دیر آئے درست آئے' جسے الفاظ بھی لکھے گئے

شادی کے دعوت نامے میں لکھا گیا کہ ’خادم صاحب کا لڑکا‘ یاسر (دیر آیا درست آیا) کی شادی ’عزیز صاحب کی لڑکی‘ (سمجھداری کی مثال) سے شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوگی (کیوں کہ 2020 میں مہنگائی بڑھے گی)۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا اور یاسر کی شادی کا کارڈ سامنے آگیا

کارڈ میں بتایا گیا کہ نکاح دوپہر ایک بجے جب کہ ’بھرپور لنچ‘ دوپہر ڈھائی بجے ہوگا (کیوں کہ ہمارے وزیر اعظم بہت تیز ہیں)

ان جملوں کے بعد شادی کے کارڈ میں دولہا اور دلہن کی تصویر بھی سجائی گئی اور دونوں کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے دکھایا گیا۔

یاسر و اقرا کا دعوت نامہ کچھ مختلف ضرور تھا مگر بھارتی کامیڈین کے دعوت نامے سے ملتا جلتا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
یاسر و اقرا کا دعوت نامہ کچھ مختلف ضرور تھا مگر بھارتی کامیڈین کے دعوت نامے سے ملتا جلتا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

دعوت نامے کے آخر میں لکھا کہ گیا کہ ’ تحفے لانے کی ضرورت نہیں، سلامی، کسی مشورے کی طرح دیں اور (دل کھول کر دیں)

دونوں کے اس اچھوتے شادی کے دعوت نامے کی تعریفیں کی گئیں اور کہا گیا کہ دونوں نے تخلیقی دعوت نامہ تیار کیا۔

تاہم درحقیقت دونوں کا شادی کا دعوت نامہ کوئی تخلیقی کام نہیں بلکہ ایک بھارتی کامیڈین کی شادی کے کارڈ کی کاپی نکلا۔

دراصل یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی کا دعوت نامہ بھارتی کامیڈین، فلم گرافک ڈیزائنر اور کاروباری نوجوان اکشر پھاٹک کی شادی کے دعوت نامے سے متاثر ہوکر بنایا گیا۔

اکشر پھاٹک معروف امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی ’تھرٹی انڈر تھرٹی‘ فہرست میں بھی شامل ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں کافی لوگ فالو کرتے ہیں، وہ کامیڈی ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے بھی رواں ماہ کے آغاز میں ہی شادی کی تھی۔

اکشر پھاٹک کے دعوت نامے میں تصاویر نہیں تھیں اور اس کا کلر دوسرا تھا، تاہم دونوں کارڈز کے جملے ملتے جلتے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
اکشر پھاٹک کے دعوت نامے میں تصاویر نہیں تھیں اور اس کا کلر دوسرا تھا، تاہم دونوں کارڈز کے جملے ملتے جلتے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

اکشر پھاٹھک نے رواں برس نومبر میں شادی کا کارڈ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا تھا۔

اگرچہ اقرا عزیز و یاسر حسین کا کارڈ اکشر پھاٹک سے مختلف ہے، تاہم دونوں کارڈز دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے کارڈ کا ’کانسیپٹ‘ بھارتی نوجوان کا کارڈ دیکھنے سے لیا۔

اقرا و یاسر کا کارڈ ایک ہی صفحے پر مشتمل ہے اور اس میں دونوں کی اینیمیٹڈ تصاویر بھی ہے جب کہ اکشر پھاٹک کا کارڈ تین صفحوں پر مشتمل ہے اور اس میں دلہا اور دلہن کی تصویر بھی نہیں۔

تاہم یاسر و اقرا کے کارڈ میں دلہن اور دلہا کا تعارف اور ان کی شادی کی دعوت اکشر پھاٹک کے کارڈ کی طرح ہی دی گئی۔

اکشر پھاٹک کا دعوت نامہ تین صفحوں پر مشتمل تھا اور آخری صفحے پر شادی ہال کا میپ دیا گیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اکشر پھاٹک کا دعوت نامہ تین صفحوں پر مشتمل تھا اور آخری صفحے پر شادی ہال کا میپ دیا گیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

اکشر پھاٹک کے شادی کے دعوت نامے کے اوپر ’ہم نے کتنا خرچہ کیا، امبانی سے کم نہیں ہے ہم‘ کا جملہ لکھا گیا اور پھر دلہے کا تعارف کراتے ہوئے لکھا گیا کہ ’شرما جی کا لڑکا‘( یہاں بھی تم سے آگے) کی شادی ’ورما جی کی لڑکی‘ (شا ورما ہیش ٹیگ بنانے والی) سے 6 دسمبر 2019 کو ہوگی۔

اکشر پھاٹک کے دعوت نامے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسی مہینے 22 ہزار اور شادیاں بھی ہوں گی اور ٹریفک بھی جام ہوگا۔

ساتھ ہی ان کے شادی کے دعوت نامے کے پہلے صفحے پر لکھا گیا کہ ’نو گفٹ پلیز، گو کیش اونلی‘ (ہم 18 جوسر مکسر گرینڈر کا کیا کریں گے‘۔

اکشر پھاٹک کے اسی جملے سے ملتا جلتا جملہ یاسر اور اقرا کے دعوت نامے میں لکھا گیا کہ ’ تحفے لانے کی ضرورت نہیں، سلامی، کسی مشورے کی طرح دیں اور (دل کھول کر دیں)

اکشر پھاٹک کی شادی 6 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اکشر پھاٹک کی شادی 6 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اکشر پھاٹک کے دعوت نامے کے دوسرے صفحے پر لکھا گیا کہ ’اگر دپیکا و رنویر 6 تقاریب کر سکتے ہیں، پریانکا اور نک جونس 8 تقاریب کر سکتے ہیں تو ہم بھی کم سے کم 2 یا تین تقریبات کریں گے۔

اکشر پھاٹک کے دعوت نامے کے آخری صفحے پر شادی ہال کا ایڈریس اور میپ بھی دیا گیا اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں لکھا گیا کہ ’میپ کے آسرے پر نہیں رہنا، اصل ہال کا ایڈریس کسی سے معلوم کر لینا‘۔

یاسر و اقرا کے شادی دعوت نامے کی طرح اکشر پھاٹک کا دعوت نامہ بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا تھا اور لوگوں نے جہاں ان کی تعریف کی تھی وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ’کھانے کا مینیو‘ دینے سمیت یہ بھی بتاتے کہ ’وہ کیا کرتے ہیں، ان کے سوشل میڈیا پر کتنے فالوؤرز ہیں اور کتنے اچھے ہیں‘۔

یاسر و اقرا کی شادی 28 دسمبر کو ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
یاسر و اقرا کی شادی 28 دسمبر کو ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024