• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یاسرحسین اور اقراء عزیز نئے سال سے قبل شادی کرلیں گے؟

شائع December 15, 2019
خبریں ہیں کہ دونوں رواں ماہ کے آخر تک شادی کرلیں گے—فوٹو: فیس بک
خبریں ہیں کہ دونوں رواں ماہ کے آخر تک شادی کرلیں گے—فوٹو: فیس بک

ابھرتی اداکارہ اقراء عزیز اور ابھرتے اداکار یاسر حسین نے رواں برس جولائی میں کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں سب کے سامنے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ایوارڈ تقریب میں یاسر حسین نے منفرد انداز میں اقراء عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی جسے اداکارہ نے قبول کرتے ہوئے ان کی خوشی کو دوبالا کیا تھا۔

شادی کی پیش کش قبول کرنے کے بعد یاسر حسین نے اقراء عزیز کو سب کے سامنے لگا کر گال پر بوسہ بھی دیا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے کافی سخت ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

منگنی کرنے کے بعد ہی دونوں کے تعلقات، دونوں کی محبت اور دونوں کی شادی سے متعلق خبریں شروع ہوگئیں اور دونوں نے ماضی میں ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں نے جولائی 2019 میں ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے تعلقات و محبت سمیت اپنی شادی اور مستقبل میں اداکاری کے حوالے سے بھی بات کی تھی۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اقراء عزیز نے کہا تھا کہ 'ان دونوں کی شادی جلد ہوگی، مگر ہم سادہ انداز سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے گھروں میں ہوگی، ہم اس کو پرتعیش نہیں بنانا چاہتے، اپنی شادی کے دن میں بس اس فکر سے آزاد رہنا چاہتی ہوں کہ لوگ ایک اداکارہ اقراء عزیز کو دیکھ رہے ہیں'۔

شادی کے سوال پر یاسر حسین نے بتایا تھا کہ 'شادی پر اگر میں سنیئر فنکاروں کو مدعو کرتا ہوں، تو میں دلہا کے طر پر ایک جگہ بیٹھ کر انہیں نظرانداز نہیں کرسکتا، یہ عدم احترام ہوگا، میرا خاندان میری شادی یں شریک ہوگا اور اس دن میں بس ان کی شرکت چاہتا ہوں، بعد ازاں ہم انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کریں گے'۔

انہوں نے مزید کہا 'ہم ایک شادی پر بہت زیادہ خرچہ کیوں کریں، اپنی شادی پر میں یہ مثال قائم کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پرتعیش اور مہنگی شادی کے خواہشمند نہیں، قریبی دوستوں اور گھروانوں کے ساتھ شادی بھی کافی ہوتی ہے'۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان دنوں دونوں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور جلد ہی وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

شوبز ویب سائٹ ’پاکستانی سینما‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں رواں ماہ کے آخر تک شادی کرلیں گے۔

رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا گیا کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز رواں ماہ 25 سے 28 دسمبر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ذرائع سے بتایا گیا کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شادی سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سادگی سے منعقد ہوگی اور شادی کی تقریبات 25 دسمبر کو شروع ہوں گی جو 28 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

رپورٹ میں دونوں اداکاروں کے اہل خانہ یا ان کے قریبی دوستوں کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا کہ دونوں نئے سال شروع ہونے سے قبل ایک ہوجائیں گے۔

نئے سال شروع ہونے سے قبل شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد تاحال اقراء عزیز اور یاسر حسین نے کوئی جواب نہیں دیا۔

دونوں نے منگنی کے فوری بعد ہی کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے منگنی کے فوری بعد ہی کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024