کیریبین ملک جمیکا کی 23 سالہ سیاہ فام دوشیزہ ٹونی آن سنگھ ’مس ورلڈ 2019‘ منتخب ہوگئیں
ہر سال ہونے والے خوبصورتی کے اس مقابلے میں رواں سال دنیا بھر کے 111 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا، یہ مقابلہ برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقد ہوا۔
چند روز تک جاری رہنے والے مقابلے حسن کے آخری روز جمیکا کی 23 سالہ دوشیزہ ٹونی آن سنگھ نے دیگر حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ٹونی آن سنگھ نے مقابلے کے آخری سیشن میں کہا کہ وہ خواتین کی اس نسل سے تعلق رکھتی ہیں جو ایک بار پھر دنیا کو بدلنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔
ٹونی آن سگھ کو مقابلے کے آخری سیشن میں فاتح قرار دیا گیا تو وہ جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے ’مس ورلڈ 2019‘ کا اعزاز دنیا کے ہر سیاہ فام خاتون کے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کی پہلی سیاہ فام دوشیزہ مس یونیورس منتخب
23 سالہ ٹونی آن سنگھ نے اپنی اعلیٰ تعلیم امریکا سے حاصل کی اور وہ زمانہ طالب علمی میں طلبہ یونین میں متحرک رہیں۔
ان کی والدہ کا تعلق جمیکا سے تھا جب کہ ان کے والد براڈ شا سنگھ بھارتی نژاد تھے جن کے آباؤ اجداد کئی دہائیاں قبل جمیکا منتقل ہوگئے تھے۔
ٹونی آن سنگھ کسی بھی شعبے سے منسلک نہیں البتہ انہوں نے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رکھی ہیں اور وہ فری وقت میں گلوکاری کرنے سمیت کھانا پکانے کا کام کرتی ہیں۔
’مس ورلڈ 2019‘ کے مقابلے میں فرانس کی 20 سالہ سیاہ فام اوفلے موزیلو پہلی رنر اپ جب کہ بھارت کی سمن راؤ دوسری رنر اپ قرار پائیں۔
ٹونی آن سنگھ کو ’مس ورلڈ 2019‘ کا تاج گزشتہ برس یہ اعزاز حاصل کرنے والی میکسیکو کی ونیسا نے پہنایا،