• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ نے خاموشی سے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

شائع December 14, 2019
گلیکسی اے 51 اور اے 71 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 51 اور اے 71 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے خاموشی سے اپنے 2 نئے اسمارٹ فونز گلیکسی اے 51 اور گلیکسی اے 71 متعارف کرادیئے ہیں جو اے 50 اور اے 70 کی جگہ لیں گے۔

ڈیزائن کے لحاظ یہ دونوں فونز اے 50 اور اے 70 سے کچھ زیادہ مختلف نہیں بلکہ کمپنی نے زیادہ توجہ کیمرا کارکردگی کو بہتر بنانے پر دی ہے۔

درحقیقت پہلی بار سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز میں میکرو کیمرا کو متعارف کرایا ہے، حالانکہ بیشتر کمپنیاں اپنے مڈرینج فونز میں میکرو کیمرا کو پیش کرچکی ہیں۔

گلیکسی اے 51

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی اے 51 میں 6.5 انچ کا انفٹنی او سپر امولیڈ ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کا اپنا ایکسینوس 9611 پراسیسر، 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔

ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ فنگرپرنٹ سنسر کو اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جبکہ ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ ایپ ہے جن میں سے ایک 48 میگا پکسل، دوسرا 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر، تیسرا 5 میگا پکسل میکرو کیمرا اور چوتھا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

اس فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

اسے سب سے پہلے ویت نام میں اگلے ہفتے میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور اس کی قیمت 350 ڈالرز (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

گلیکسی اے 71

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ فون دیکھنے میں اے 51 سے ملتا جلتا ہی ہے مگر دونوں فونز میں کچھ فرق بھی ہے۔

جیسے اے 71 میں زیادہ بہتر اسنیپ ڈراگون 730 ایس او سی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اس کا ڈسپلے کچھ بڑا 6.7 انچ کا ہے۔

اس میں بیٹری بھی 4500 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا ہی ہے مگر بیک پر چار کیمروں کے سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگاپکسل کا ہے، جبکہ باقی تین کیمرا اے 51 جیسے ہی ہیں۔

یہ فون بھی 4 رنگوں میں دستیاب ہوگا تاہم کمپنی نے فی الحال قیمت اور دستیابی کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024