• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماڈل آمنہ بابر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع December 12, 2019 اپ ڈیٹ December 13, 2019
ماڈل نے رواں سال فروری میں اپنے دوست سے شادی کی — فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل نے رواں سال فروری میں اپنے دوست سے شادی کی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ناز آفرین نون رکھا ہے۔

ماڈل نے اس خبر کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ساتھ کیا، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر تو کی البتہ چہرا دکھانے سے گریز کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ہوسٹ میں آمنہ بابر نے مداحوں کے ساتھ خوشی کی اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں اپنی بیٹی ناز آفرین نون کی پیدائش کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرکے بےحد خوشی محسوس کررہی ہوں'۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستانی ماڈل کا دوران حمل 'خوبصورت انداز'

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش 10 دسمبر کو ہوئی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اور ان کی بیٹی دونوں بالکل ٹھیک ہیں جبکہ انہوں نے مداحوں سے جلد بیٹی کی تصاویر دکھانے کا وعدہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے بھی رواں سال فروری میں قریبی دوست زاہد نون کے ساتھ شادی کی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے نہایت سادگی سے شادی کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، مداحوں نے ان کی جوڑی کو بھی بےحد پسند کیا۔

جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھتے ہوئے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا تھا۔

آمنہ بابر فیشن انڈسٹری کی پرکشش ماڈل مانی جاتی ہیں، انہوں نے رواں سال سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ حاملہ ہونے کی خبر کا بھی اعلان کیا تھا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024