• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

شائع December 8, 2019
مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم عمران خان خود ہی قوم کے لیے بری خبر بن چکے ہیں —فائل فوٹو: ڈان نیوز
مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم عمران خان خود ہی قوم کے لیے بری خبر بن چکے ہیں —فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حکمرانوں کا ایک اور عوام مخالف اقدام قرار دے دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق لندن سے جاری ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود ہی قوم کے لیے 'بری خبر' بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 'آپ اپنی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کو کتنا رلائیں گے؟'

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں مسلم لیگ (ن) کے وفد کا اہم اجلاس ہوگا جس میں الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ممبران کے تقرر سمیت سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے قبل حکومت نے ایک اور ہدف کے حصول کے لیے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 26 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔

مذکورہ فیصلہ 28 نومبر کو وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا۔

مذکورہ اضافہ یکم دسمبر کو 12 ماہ کی مدت کے لیے رو بہ عمل ہوگا اور یہ 3 کروڑ صارفین سے ہر ماہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے تقریباً 2 کروڑ صارفین پر لاگو نہیں ہوتا جبکہ باقی ایک کروڑ صارفین میں سے 6 سے 7 لاکھ صارفین صرف 7 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی امور مشاورت سے چلانے پر متفق

اسی طرح موجودہ سیلز ٹیکس، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کو چھوڑ کر بجلی کے اوسط قیمتیں یونٹ 13.51 روپے سے فی یونٹ 13.77 روپے تک پہنچ گئیں۔

حکومت نے حالیہ مہینوں میں گزشتہ مالی سال (18-2017) کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخوں میں تقریبا 2.33 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے اپنے پہلے 15 ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 'قیمتوں میں اضافے کا بم پھینکنے کے بعد 'وزیر اعظم نے ہمیشہ قوم سے پریشان ہونے کی فکر نہیں' کرنے کی درخواست کی۔

مزیدپڑھیں: بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پلوشہ خان نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کی حکومت کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'حکمرانوں نے ہمارے ملک کے عوام کا خون چوسنا شروع کردیا ہے'۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کی معیشت ڈونر ایجنسیوں کے حوالے کردی گئی ہے اور اب حکمران قومی اثاثے بیچنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024