• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لوگوں کو دیوانہ بنانے والے جنید جمشید آج بھی دلوں میں زندہ

میوزک کو چھوڑ کر نعت خوانی و اسلامی تعلیمات کو اپنانے والے جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو فانی جہان سے رخصت ہوئے تھے۔
شائع December 7, 2019 اپ ڈیٹ December 13, 2019

گلوکاری کو چھوڑ کر مذہب کی جانب راغب ہونے والے اور معروف فیشن برانڈ ’جے ڈاٹ ‘ کے مالک جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے تین سال گزر گئے، وہ 7 دسمبر 2016 کو ایک جہاز حادثے میں دیگر 47 افراد کے ساتھ جاں بحق ہوگئے تھے۔

جنید جمشید اپنی اہلیہ اور دیگر 47 افراد کے ساتھ اسلام آباد کے قریب حویلیاں میں جہاز گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں فانی دنیا سے کوچ کر گئے تھے، وہ چترال سے واپس اسلام آباد آ رہے تھے کہ پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

جنید جمشید: پاپ میوزک سے تبلیغی جماعت تک

جنید جمشید کو اگرچہ نئی نسل ایک نعت خوان، مذہبی شخص اور لباس کے برانڈ کے مالک کے طور پر جانتی ہیں، تاہم کئی لوگ انہیں ماضی کے مقبول گلوکار کے طور پر بھی جانتے ہیں۔

جنید جمشید کو 90 کی دہائی کا سب سے مقبول گلوکار مانا جاتا ہے — فوٹو بشکریہ سہیل انجم محمد
جنید جمشید کو 90 کی دہائی کا سب سے مقبول گلوکار مانا جاتا ہے — فوٹو بشکریہ سہیل انجم محمد

ایک وقت تھا جب جنید جمشید اسٹیج پر پرفارم کرتے تھے تو وہاں موجود لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیتے تھے اور متعدد گلوکار آج بھی ان کے ماضی کے اسٹائل کی نقل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے وائٹل سائن نامی بینڈ کے ساتھ گلوکاری کی— اسکرین شاٹ / یوٹیوب
انہوں نے وائٹل سائن نامی بینڈ کے ساتھ گلوکاری کی— اسکرین شاٹ / یوٹیوب

’دل دل پاکستان‘ جیسا مقبول گیت گانے والے جنید جمشید کو 1990 میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور انہیں اسی دہائی کے سب سے مقبول گلوکار کے طور پر بھی جانا جاتا رہا۔

دل دل پاکستان اور سانولی سلونی ان کے سب سے مقبول گیت ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
دل دل پاکستان اور سانولی سلونی ان کے سب سے مقبول گیت ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

جنید جمشید بطور موسیقار اور گلوکار مشہور زمانہ بینڈ ’وائٹل سائن‘ کے ساتھ رہے اور انہوں نے اسی بینڈ کے ساتھ رہتے ہوئی ہی، ’دل دل پاکستان‘ ، ’تم مل گئے‘ اور ’سانولی سلونی‘ جیسے مقبول گیت گائے۔

جنید جمشید کی کومل رضوی اور علی حیدر کے ساتھ یادگار تصویر—فوٹو: فیس بک
جنید جمشید کی کومل رضوی اور علی حیدر کے ساتھ یادگار تصویر—فوٹو: فیس بک

تقریباً ڈیڑھ دہائی تک موسیقی کی دنیا میں اپنا مقام بنانے کے بعد اپنے میوزیکل کیریئر کے عروج کے 2004 میں جنید جمشید نے موسیقی کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

جنید جمشید 2004 میں مذہب کی جانب راغب ہوئے—فائل فوٹو: فیس بک
جنید جمشید 2004 میں مذہب کی جانب راغب ہوئے—فائل فوٹو: فیس بک

جنید جمشید کا 2004 میں رجحان مذہب کی جانب ہوگیا اور وہ تبلیغی جماعت کا حصہ بن گئے اور گلوکاری کو ترک کردیا، ساتھ ہی انہوں نے کاروبار میں اپنا نام روشن کیا اور کپڑوں کے برانڈ ’جے ڈاٹ‘ کو متعارف کرایا جو آج پاکستان کے معروف ترین برانڈز میں شمار ہوتا ہے۔

بطور مذہبی شخصیت انہوں نے ٹی وی پر بھی پروگرامات کیے—فوٹو: فیس بک
بطور مذہبی شخصیت انہوں نے ٹی وی پر بھی پروگرامات کیے—فوٹو: فیس بک

جنید جمشید کو اگرچہ بچھڑے ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں، تاہم آج بھی وہ مداحوں کی دلوں میں زندہ ہیں اور آج بھی لوگ ان کی آواز سن کر ان کے مداح بن جاتے ہیں۔

بطور مذہبی شخصیت بھی انہوں نے لوگوں کے دل جیتے—فوٹو: فیس بک
بطور مذہبی شخصیت بھی انہوں نے لوگوں کے دل جیتے—فوٹو: فیس بک