• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راحت فتح علی خان کو ٹکر دیتے ننھے گلوکار

شائع December 7, 2019
راحت فتح علی خان کا شمار پاکستان کے کامیاب فنکاروں میں کیا جاتا ہے/ فوٹو: فیس بک
راحت فتح علی خان کا شمار پاکستان کے کامیاب فنکاروں میں کیا جاتا ہے/ فوٹو: فیس بک

پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کا ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ ملک میں کافی مقبولیت پا چکا ہے۔

اس ڈرامے کی اب تک 16 اقساط سامنے آچکی ہیں اور ہر قسط مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ثابت ہوئی۔

ڈرامے کی نہ صرف کہانی اور اداکاروں کی اداکاری کو سراہا گیا بلکہ اس کے او ایس ٹی (اورجنل ساؤنڈ ٹریک) کی بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم رہی۔

’میرے پاس تم ہو‘ گانے کی گلوکاری پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کی، جس کی یوٹیوب پر اپلوڈ کردہ ویڈیو کو اب تک 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

تاہم جیسے سوشل میڈیا پر گانا مقبول ہوا ویسے ہی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دو نہایت ٹیلنٹڈ بچوں نے راحت فتح علی خان کے اس گانے کی گلوکاری کی۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں عائزہ خان اور ہمایوں سعید دونوں نے ہی اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں اداکاروں نے اسکول کے ان طلبہ کے ٹیلنٹ کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ اس ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی۔

ڈرامے میں ہمایوں سعید دانش نامی ملازمت پیشہ شخص کا کردار نبھارہے ہیں، ان کی اہلیہ مہوش (عائزہ خان) ایک لالچی خاتون ہیں جو عدنان صدیقی کے کردار (شہوار) کی دولت سے متاثر ہوکر اپنے شوہر اور بیٹے رومی کو چھوڑ دیتی ہیں۔

اس ڈرامے میں حرا مانی بھی معاون کردار نبھارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024