• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

موٹرولا کا پہلا 64 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف

شائع December 4, 2019
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنا پہلا 64 میگا پکسل بیک اور 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

موٹرولا ون ہائپر نامی فون میں بیٹری لائف، کیمرا کارکردگی پر توجہ دینے کے ساتھ نوچ ختم کرکے پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون 6.5 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 2340x1080 پکسل ریزولوشن دیا گیا ہے۔

اس فون میں 4 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 675 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فون کا ڈیزائن واٹر ریپیلنٹ ہے اور فنگرپرنٹ سنسر بیک پر دیا گیا ہے، اسی طرح 4000 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 10 منٹ چارج سے فون کو 12 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ آدھے گھنٹے میں فون 50 سے 75 فیصد تک چارج ہوسکتا ہے۔

فون میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جبکہ اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل پوپ اپ کیمرا دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فرنٹ اور بیک دونوں جانب کیمروں میں نائٹ ویژن موڈ موجود ہے جو کم روشنی میں تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جو اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہ فیچر عام طور پر سیلفی کیمروں میں نہیں ہوتا۔

یہ فون 3 مختلف رنگوں میں امریکا اور چند یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 400 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے ایشیائی ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شیاﺅمی، رئیل می اور سام سنگ بھی 64 میگا پکسل بیک کیمرے والے فون متعارف کراچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024