• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جب مجھے 23 سال بڑے مرد کے ساتھ تعلقات میں اعتراض نہیں، تو لوگوں کو کیوں؟

شائع December 4, 2019
ماڈل کی عمر اداکار سے 23 سال کم ہے—فوٹو: اسپلاش نیوز
ماڈل کی عمر اداکار سے 23 سال کم ہے—فوٹو: اسپلاش نیوز

امریکی ماڈل و ابھرتی ہوئی اداکارہ 22 سالہ کیملا مورون نے کہا ہے کہ جب انہیں خود سے 23 سال بڑے مرد اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تو دوسرے لوگوں کو کیوں ہے؟

ارجنٹائنی نژاد امریکی ماڈل کیملا مورون نے اب تک صرف 4 فلموں میں ہی اداکاری کی ہے، تاہم لوگ انہیں ان کی ماڈلنگ کی وجہ سے جانتے ہیں۔

کیملا مورون نے ماڈلنگ کے کیریئر سے قبل ہی اداکاری شروع کی تھی لیکن انہیں شہرت ماڈلنگ سے ملی۔

لیکن ماڈلنگ و اداکاری سے زیادہ انہیں اس وقت شہرت ملی جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ انہوں نے خود سے 23 سال بڑے 45 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرلیے۔

کیملا مورون اور لیو نارڈو کے گزشتہ برس تعلقات استوار ہوئے —فوٹو: بیک گرڈ
کیملا مورون اور لیو نارڈو کے گزشتہ برس تعلقات استوار ہوئے —فوٹو: بیک گرڈ

نوجوان ماڈل کو ادھیڑ عمر اداکار سے تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

کیملا مورون اور لیو نارڈو ڈی کیپریو کے درمیان گزشتہ برس کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے اور گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا۔

خود سے بڑی عمر کے شخص کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے پر حد سے زیادہ تنقید ہونے کے بعد پہلی بار ماڈل نے خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق کیملا مورون نے امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے پہلی مرتبہ خود سے بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ رومانس کرنے پر کھل کر بات کی اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود سے دگنی عمر کے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

کیملا مورون نے ماڈلنگ کی دنیا میں کم وقت میں اچھا نام بنایا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
کیملا مورون نے ماڈلنگ کی دنیا میں کم وقت میں اچھا نام بنایا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کیملا مورون کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے افراد کو سمجھنا چاہیے کہ جب مجھے خود اس سے کوئی مسئلہ نہیں تو دوسروں کو کیوں ہو رہا ہے۔

ساتھ ہی ماڈل کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے بھی کم عمر لڑکیوں نے خود سے زائد عمر ہولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور دنیا کی تاریخ بھی ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔

کیملا مورون کے مطابق انہیں خود سے زائد عمر مرد کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کرنے میں کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں اور نہ ہی وہ لوگوں کی تنقید سے خوفزدہ ہیں۔

تنقید کے باوجود دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے— فوٹو: اسپلاش نیوز
تنقید کے باوجود دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے— فوٹو: اسپلاش نیوز

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ تب تک ایسے افراد کے ساتھ رومانوی تعلقات نبھاتی رہیں گی جب تک وہ ایسے تعلقات نبھانے کے لیے تیار رہیں گے۔

کیملا مورون نے حیرانی کا اظہار کیا کہ لوگوں کو ان کی جانب سے لیونارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرنے پر اتنی حیرانی کیوں ہوتی ہے اور وہ خود بھی یہ جاننا چاہتی ہیں کہ ایسے لوگ ان کے تعلقات پر اتنے حیران کیوں ہیں؟

کمیلا مورون کے مطابق لوگ کام سے زیادہ معاشقے کی وجہ سے جانتے ہیں —فوٹو: انسٹاگرام
کمیلا مورون کے مطابق لوگ کام سے زیادہ معاشقے کی وجہ سے جانتے ہیں —فوٹو: انسٹاگرام

کیملا مورون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت لوگ انہیں ان کی ماڈلنگ اور اداکاری سے زیادہ ان کے رومانس کی وجہ سے یاد کر رہے ہیں اور ہر طرف ان کے کام کے بجائے ان کے تعلقات کا چرچہ ہے۔

کیملا مورون کے مطابق اگرچہ وہ ہولی وڈ میں نئی ہیں لیکن وہ رفتہ رفتہ اپنا مقام بنا رہی ہیں اور انہیں فلموں سے زیادہ ماڈلنگ میں دلچسپی ہے۔

کیملا مورون کی جانب سے دیے گئے انٹرویو پر تاحال لیو نارڈو ڈی کیپریو نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

لیو نارڈو کے ان سے پہلے بھی متعدد اداکاراؤں سے تعلقات رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
لیو نارڈو کے ان سے پہلے بھی متعدد اداکاراؤں سے تعلقات رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024