• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

سندھ رینجرز نے دسمبر کو 'رینجرز شکریہ جناح' کے نام سے منسوب کردیا

شائع December 1, 2019
اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے — فائل فوٹو / اے پی
اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے — فائل فوٹو / اے پی

پاکستان رینجرز سندھ نے 25 دسمبر کو یومِ ولادتِ قائد اعظم کی مناسبت سے دسمبر کے مہینے کو 'رینجرز شکریہ جناح' کے نام سے منسوب کردیا۔

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماہ دسمبر کو محمد علی جناحؒ سے منسوب کرنے کا مقصد قائد اعظم کے نصب العین اور ان کی وطن کے لیے انتھک جدوجہد سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔

— فوٹو: پاکستان رینجرز سندھ
— فوٹو: پاکستان رینجرز سندھ

اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبے بھر میں قائد اعظم کی تصاویر سے مزین بینرز آویزاں کرنا، مختلف کھیلوں کے مقابلے، اسکولوں اور کالجز کے طلبہ کے مابین قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی جہدو جہد آزادی کی عکاسی کے لیے تقریری، تصویری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ صوبے بھر میں 'امن واک' بھی منعقد کیے جانے والے پروگرامز کا حصہ ہے، جبکہ اسکول اور کالجز کے طلبہ قائد اعظم کی رہائش گاہ اور مزار پر حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سندھ رینجرز کی جانب سے عوام سے 'رینجرز شکریہ جناح' کی کاوش کا بھرپور ساتھ دینے اور دسمبر کے مہینے کو قائدِ اعظم کے مہینے کے طور پر شایانِ شان طریقے سے منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024