• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی اپنی سیکیورٹی پر کتنا خرچ کرتی ہیں؟

شائع December 1, 2019
گزشتہ کچھ عرصے سے کایلی جینر کے ارد گرد سادہ لباس مرد حضرات کو دیکھا گیا ہے—فوٹو: میگا ایجنسی
گزشتہ کچھ عرصے سے کایلی جینر کے ارد گرد سادہ لباس مرد حضرات کو دیکھا گیا ہے—فوٹو: میگا ایجنسی

دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی کا اعزاز حاصل کرنے والی امریکی ماڈل و ٹی وی اسٹار 22 سالہ کایلی جینر نے حال ہی میں اپنی میک اپ مصنوعات کی کمپنیوں کے 51 فیصد شیئر فروخت کیے تھے۔

کایلی جینر نے گزشتہ ماہ نومبر کے وسط میں اپنے میک اپ برانڈس ’کایلی کاسمیٹکس اور کایلی اسکن‘ کو 60 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 100 ارب کے قریب روپوں میں امریکن ملٹی نیشنل میک اپ کمپنی ’کوٹی‘ کو فروخت کیے تھے۔

کایلی جینر نے اپنی میک اپ مصنوعات کے برانڈ 4 سال قبل 2015 میں متعارف کرائے تھے اور انہوں نے ان برانڈ سے گزشتہ سال ہی 40 کروڑ امریکی ڈالر کمائے تھے۔

کایلی جینر کی جانب سے میک اپ برانڈز کے شیئرز فروخت کیے جانے کے بعد ان کی دولت میں بے تحاشا اضافہ ہوا، اس سے قبل ہی انہوں نے 2018 کے وسط میں پہلی سیلف میڈ کم عمر ارب پتی لڑکی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ برانڈ بیچنے کے بعد کایلی جینر کی دولت میں اضافہ

کایلی جینر کو امریکی اقتصادی جریدے نے 2018 کے وسط میں سیلف میڈ کم عمر ارب پتی ماڈل قرار دیا تھا، اس وقت ان کی عمر 21 برس تھی۔

کایلی جینر کی دولت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: اسپلاش نیوز
کایلی جینر کی دولت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: اسپلاش نیوز

کایلی جینر جہاں دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی ہیں، وہیں وہ سب سے زیادہ پیسے کمانے والی ماڈلز، کاروباری خاتون اور سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بیوٹی پرسنالٹی بھی ہیں اور وہ اپنے منصوبوں کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ بھی کرتی رہتی ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں کے دوران خود کو جرائم پیشہ افراد یا ڈاکوؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے جہاں دیگر شخصیات بھی سیکیورٹی ٹیم کا انتظام کرتی ہیں، وہیں کایلی جینر نے بھی اپنی حفاظت کا اعلیٰ انتظام کر رکھا ہے۔

فیشن میگزین ’ان اسٹائل‘ کے مطابق کایلی جینر کی والدہ 70 سالہ کیٹلین جینر نے انکشاف کیا کہ ان کی دونوں بیٹیاں کایلی اور کنڈیل جینر خود کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کے لیے اعلیٰ سیکیورٹی کا انتظام کرتی ہیں۔

کایلی جینر اپنی والدہ اور بہنوں سے بھی امیر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر اپنی والدہ اور بہنوں سے بھی امیر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کیٹیلین جینر کے مطابق نہ صرف دونوں بہنیں بلکہ ان کی سوتیلی بہنیں کم کارڈیشین اور کارٹنی کارڈیشین بھی ڈاکوؤں اور چوروں سے بچنے کے لیے سیکیورٹی ٹیم پر بھاری خرچ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کی کم عمر ترین کھرب پتی خاتون کا پرتعیش گھر کیسا ہے؟

کیٹیلین جینر نے اگرچہ دوسری بیٹیوں کے سیکیورٹی اخراجات نہیں بتائے، تاہم انہوں نے کم عمر ارب پتی کایلی جینر کے سیکیورٹی اخراجات بتائے اور کہا کہ ان کی سیکیورٹی ٹیم ہر وقت اور ہر ملک میں ان کے ساتھ ہوتی ہے۔

کایلی جینر کی والدہ کے مطابق ان کی بیٹی سیکیورٹی پر ماہانہ 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 7 کروڑ روپے تک خرچ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کایلی جینر کے پاس قیمتی اشیا اور تحائف ہوتے ہیں، اس لیے اب وہ ہر ملک کے دورے کے دوران اپنی سیکیورٹی ٹیم کو ساتھ لے کر جاتی ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کایلی جینر کی سیکیورٹی ٹیم خواتین پر مشتمل ہے یا مرد حضرات پر مشتمل ہے۔

کایلی جینر کے میک اپ اسٹائل کو دنیا بھر کی خواتین فالو کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر کے میک اپ اسٹائل کو دنیا بھر کی خواتین فالو کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024