• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ایسی عمر میں دلہن بنی جب معلوم نہیں تھا شادی کیا ہوتی ہے؟‘

شائع December 1, 2019
اسکارلٹ جانسن نے دو شادیاں کیں، دونوں طلاق پر ختم ہوئیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
اسکارلٹ جانسن نے دو شادیاں کیں، دونوں طلاق پر ختم ہوئیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ 35 سالہ اسکارلٹ جانسن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی شادی ایسی عمر میں کی جب انہیں اس بات کا ٹھیک طرح سے احساس بھی نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے؟

اسکارلٹ جانسن نے اپنی پہلی شادی کو ’محبت‘ کا نشہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محبت میں گرفتار ہونے کی وجہ سے کم عمری میں شادی کی۔

ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے پہلی شادی 23 برس کی عمر میں 2008 میں ہولی وڈ اداکار کینیڈین نژاد ریان رونلڈس سے کی تھی اور محض 3 سال بعد 2011 میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

شادی سے قبل ہی دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے تھے اور دونوں کو سرعام ملتے دیکھا جاتا تھا، تاہم شادی کے بعد ان کا رشتہ کچھ ہی عرصہ چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکارلٹ جانسن نے خاموشی سے منگنی کرلی

پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد اسکارلٹ جانسن نے دوسری شادی فرانسیسی صحافی رومین ڈیوریک سے 2014 میں کی اور جوڑے کے ہاں ایک بچی بھی ہوئی۔

اسکارلٹ جانسن نے رواں برس مئی میں منگنی کی تھی—فوٹو: یو ایس ہولا
اسکارلٹ جانسن نے رواں برس مئی میں منگنی کی تھی—فوٹو: یو ایس ہولا

اسکارلٹ جانسن کی دوسری شادی بھی 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد اداکارہ کا نام مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا۔

تاہم رواں برس مئی میں اداکارہ نے دیرینہ دوست اور ٹی وی اداکار و کامیڈین کولن جوسٹ سے منگنی کی تھی۔

اگرچہ اسکارلٹ جانسن نے تیسری شادی کرنے کا عندیہ نہیں دیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ آئندہ برس کے آغاز تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور ان کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں شادیوں پر بات کرنے سے ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہوگئی ہیں۔

فیشن میگزین ’ان اسٹائل‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکارلٹ جانسن نے پہلی مرتبہ اپنی پہلی دونوں شادیوں پر کھل کر بات کی اور اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے 2 طلاقوں سے کیا سبق سیکھے ہیں۔

اسکارلٹ جانسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریان رونلڈس سے ایسی عمر میں شادی کی جب لڑکی کو محبت ہوجاتی ہے اور سچ یہ ہے کہ انہیں اس وقت شادی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے زیادہ علم نہیں تھا۔

اداکارہ نے پہلی شادی ریان رونلڈس سے کی تھی— فوٹو: وائر امیجز
اداکارہ نے پہلی شادی ریان رونلڈس سے کی تھی— فوٹو: وائر امیجز

اسکارلٹ جانسن کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ جبکہ پہلی اور دوسری شادی ناکام ہونے کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب وہ شادی اور خاندان کے حوالے سے ماضی کے مقابلے میں بہتر فیصلہ کرنے کی اہل ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ زندگی کے اہم اور منفرد حصے میں ہیں اور وہ عمر کے اس حصے کو سب سے بہتر حصہ سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسکارلٹ جانسن کو مرد پہچاننے میں وقت لگے گا‘

اسکارلٹ جانسن نے اگرچہ واضح انداز میں تیسری شادی کرنے کے حوالے سے نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ یہی چاہتی تھیں کہ وہ زندگی کے ایک ایسے حصے میں شادی کریں جب وہ کام بھی کر رہی ہوں اور ان کی شادی بھی ہوئی ہو اور ساتھ ان کا خاندان بھی بڑھ رہا ہو۔

اسکارلٹ جانسن نے دوسری شادی فرانسیسی فوٹوگرافر سے کی تھی—فوٹو: یو ایس میگزین
اسکارلٹ جانسن نے دوسری شادی فرانسیسی فوٹوگرافر سے کی تھی—فوٹو: یو ایس میگزین

اداکارہ کی جانب سے شادی اور خاندان پر بات کیے جانے کو ان کی تیسری شادی کی خواہش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اسکارلٹ جانسن نہ صرف جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی بلکہ وہ ممکنہ طور پر بچے کو بھی جنم دیں گی۔

مزید پڑھیں: اسکارلٹ جانسن کی متنازع بیانات پر وضاحت

تاہم تیسری شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے کوئی واضح بیان نہیں دیا۔

اداکارہ نے 2 شادیوں کی ناکامی کے بعد رواں سال منگنی کی—فوٹو: یو ایس میگزین
اداکارہ نے 2 شادیوں کی ناکامی کے بعد رواں سال منگنی کی—فوٹو: یو ایس میگزین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024