• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بیمار، معذور اور بزرگ افراد کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف

شائع December 1, 2019
قومی شناختی کارڈ  بھی مقررہ مدت میں ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے — فائل فوٹو: بلال کریم مغل
قومی شناختی کارڈ بھی مقررہ مدت میں ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے — فائل فوٹو: بلال کریم مغل

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں معذور اور شدید بیمار افراد کے لیے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروادی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وہ سروس جو ماضی میں بااثر شخصیات اور ان کے رشتہ داروں کو خوش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی وہ اب عام آدمی کے لیے دستیاب ہوگی جنہیں حقیقت میں اس کی ضرورت ہے۔

سروس کے تحت بائیومیٹرک تصدیق مشینوں سے لیس نادرا کے ملازمین نہ صرف ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کے لیے ان کے پاس جائیں گے بلکہ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) بھی گھر پر پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں: نادرا کے لانڈھی میں واقع دفتر سے 1800 شناختی کارڈ چوری

نادرا کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے اور یہ ہی وزیراعظم عمران خان کے وژن کا حصہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروس کا مقصد بیمار افراد، معذور، خصوصی افراد اور بزرگوں کو ان کے گھروں پر رجسٹریشن کی سروس فراہم کرنا ہے۔

علاوہ ازیں عہدیدار نے بتایا کہ گھر بیٹھے رجسٹریشن کے لیے 'مین پیک موبائل یونٹس' سہولت فراہم کرے گا۔

مذکورہ سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اس کے اہل افراد کو نادرا کے ریجنل یا زونل دفاتر یا مراکز میں درخواست دینی ہوگی، جس کے بعد موجودہ رجسٹریشن پالیسی کے تحت درخواست پر پیش رفت ہوگی۔

ترجمان نادرا کے مطابق ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے مین پیک یونٹ ان کے گھر بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نادرا کا سینٹرز کا اچانک دورہ،عملے کی کارکردگی کا پول کھل گیا

انہوں نے کہا کہ ان کے قومی شناختی کارڈ بھی مقررہ مدت میں ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔

ترجمان نادرا نے کہا کہ معذور، شدید بیمار اور بزرگ افراد اپنی بنیادی شناختی دستاویز سے صرف اس لیے محروم ہیں کیونکہ ان کے لیے نادرا مراکز آنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے گھر کے افراد کے رشتہ داروں کے ہمراہ نادرا کے دفتر تک آجاتے تھے، انہیں رجسٹریشن کے عمل کے تمام مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے متعلقہ عہدیداران کو خصوصی افراد کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024