• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملک بھر میں طلبہ حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

شائع November 29, 2019

طلبہ یونین کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کا چارٹر پیش کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی (ایس اے سی) کی قیادت میں ملک بھر میں طلبہ یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

اس حوالے سے پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو (پی ایس سی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پاکستان کے 50 شہروں میں ہونے والے مارچ کے حتمی مقامات کی تفصیلات شیئر کی گئیں جہاں بعد ازاں طلبہ یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اس مارچ میں طلبہ، رضاکار و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ملک کے کچھ مقامات پر یہ مارچ صبح کے وقت میں شروع ہوا جبکہ دیگر شہروں میں اس کے آغاز کا وقت سہ پہر تھا۔

پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی آر ایس ایف) اور پی ایس سی کے منتظم حیدر کلیم کا کہنا تھا کہ 'ہمیں سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کرنے کی وجہ وہ حلف نامہ ہے جس پر داخلے کے وقت ہر طلبہ کو دستخط کرنا ہوتے ہیں، بنیادی طور پر طلبہ یونین پر کوئی پابندی نہیں لیکن کچھ مخصوص احکامات کے ذریعے پابندیاں عائد ہیں لہٰذا طلبہ کیمپس میں مظاہرے یا سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے'۔

عوام نے ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے مظاہرے کیے — فوٹو: رائٹرز
عوام نے ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے مظاہرے کیے — فوٹو: رائٹرز
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچستان میں بھی مارچ کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے پی پی
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچستان میں بھی مارچ کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے پی پی
چند مظاہرین نے چہرے پر سرخ ماسک پہن رکھے تھے — فوٹو: اے ایف پی
چند مظاہرین نے چہرے پر سرخ ماسک پہن رکھے تھے — فوٹو: اے ایف پی
حیدر آباد پریس کلب کے باہر طالب علموں نے طلبہ یکجہتی مارچ کیا — فوٹو: اے پی پی
حیدر آباد پریس کلب کے باہر طالب علموں نے طلبہ یکجہتی مارچ کیا — فوٹو: اے پی پی
ایک پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ تمام مسائل کی وجہ تعلیم کے بجٹ میں کمی ہے — فوٹو: اے ایف پی
ایک پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ تمام مسائل کی وجہ تعلیم کے بجٹ میں کمی ہے — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں ہونے والے مارچ میں تھیٹر پلے کے ذریعے مظاہرین نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں ہونے والے مارچ میں تھیٹر پلے کے ذریعے مظاہرین نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں پلے کارڈز پکڑے طلبہ نے نعرے بازی کی — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں پلے کارڈز پکڑے طلبہ نے نعرے بازی کی — فوٹو: اے ایف پی
طالب علموں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں مظاہرے کیے گئے — فوٹو: اے ایف پی
طالب علموں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں مظاہرے کیے گئے — فوٹو: اے ایف پی
مظاہرین نے تعلیم کا بجٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا — فوٹو: اے ایف پی
مظاہرین نے تعلیم کا بجٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا — فوٹو: اے ایف پی