• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

4 لین کی مصروف شاہراہ پر کام کرنے والا ائیرپورٹ

شائع November 29, 2019
جبرالٹر ائیرپورٹ کا رن وے — فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
جبرالٹر ائیرپورٹ کا رن وے — فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

اگر آپ روزانہ دفتر جاتے ہیں اور راستے میں ٹرینوں کا ٹریک ہو تو امکان ہے کہ کبھی نہ کبھی کسی ریل گاڑی کے آنے پر وہاں پر رکنا پڑتا ہو۔

مگر تصور کریں کہ آپ کو سڑک پر روکا جائے مگر سامنے سے ٹرین کی بجائے ایک طیارہ پرواز کے لیے سڑک پر سے گزر رہا ہو؟

ویسے یقین کرنا تو مشکل ہوگا مگر دنیا میں کم از کم ایک ائیرپورٹ ایسا بھی ہے جس میں سڑک کو ہی طیارے رن وے کے طور پر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

جبرالٹر یا جبل الطارق نامی علاقہ اسپین کے جنوبی ساحلی حصے میں واقع ہے جو برطانوی ملکیت میں ہے اور اس کا مجموعی رقبہ محض 2.6 اسکوائر میل ہے۔

تو جب جبرالٹر کا کل رقبہ ہی اتنا چھوٹا ہے تو ائیرپورٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنا چھوٹا ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کے چند خطرناک ترین ائیرپورٹس میں سے ایک بھی قرار دیا جاتا ہے۔

جبرالٹر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسپین کے ساتھ شمالی سرحد کے کونے پر واقع ہے اور 4 لین کی شاہراہ کو اپنے رن وے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

ونسٹن چرچل نامی یہ شاہراہ جبرالٹر میں آنے جانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور ہر بار جب کوئی طیارہ پرواز بھرتا ہے یا اترتا ہے تو اس سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جاتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ساڑھے 5 ہزار فٹ کے اس رن وے یا سڑک کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے دونوں کونوں کا اختتام سمندر پر ہوتا ہے تو طیارے کو اتارتے ہی پائلٹوں کو فوری بریک لگانے پڑتے ہیں ورنہ طیارہ سڑک کی بجائے سمندر میں جاکر بھی رک سکتا ہے۔

ویسے یہ ائیرپورٹ چھوٹا ہے اور 2015 میں یہاں روزانہ 11 پروازیں ہی ٹیک آف یا لینڈ کرتی تھیں مگر یہ سڑک گاڑیوں کے لیے روزانہ 2 گھنٹے تک بند رہتی ہے۔

اسی وجہ سے مقامی حکام ایک نئی سڑک کی تعمیر پر غور کررہے ہیں مگر گاڑیوں کے لیے مسائل جلد حل ہونے والے نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024