• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وارنر اور لبوشین نے پاکستان کے خلاف نیا ریکارڈ قائم کردیا

شائع November 29, 2019
ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین اب تک دوسری وکت کے لیے 294رنز جوڑ چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین اب تک دوسری وکت کے لیے 294رنز جوڑ چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین بلے بازوں مارنس لبوشین اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں مارنس لبوشین اور ڈیوڈ وارنر نے ایک مرتبہ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کو ہلکان کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹر کی انگریزی کا مذاق اڑانے والے صحافی کو ڈین جونز کا منہ توڑ جواب

آسٹریلیا کی ٹیم دن کی ابتدا میں ہی صرف 8رنز پر پہلی وکٹ گنوا چکی تھی لیکن اس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں نے مہمان باؤلرز کے لیے وکٹ کا حصول خواب بنا دیا۔

وارنر اور لبوشین نے اس کے بعد پورا دن بیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ 4 کے رن ریٹ سے اسکور کیا جس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر صر ایک وکٹ نقصان پر 302رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

آسٹریلین بلے بازوں نے لگاتار دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کیں اور دن کے اختتام پر ڈیوڈ وارنر 166 اور لبوشین 126 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وارنر اور لبوشین کی سنچری، ایڈیلیڈ میں پاکستانی باؤلرز بے بس

دونوں کھلاڑیوں دوسری وکٹ کے لیے اب تک 294رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی دونوں نے پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی طرف سے دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز مارک ٹیلر اور جسٹن لینگر کے پاس تھا جنہوں نے 99-1998 میں پشاور کے مقام پر تیسری وکٹ کے لیے 279رنز جوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024