• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سجل اور احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوگی؟

شائع November 28, 2019
دونوں کی جوڑی کو اسکرین پر سراہا جاتا ہے—فوٹو: فیس بک
دونوں کی جوڑی کو اسکرین پر سراہا جاتا ہے—فوٹو: فیس بک

پاکستانی ڈراموں کی مقبول ترین جوڑیوں میں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی رومانوی جوڑی کا بھی شمار ہوتا ہے جو جلد ہی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے والے ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر نے رواں برس جون میں منگنی کرکے مداحوں کو خوش کردیا تھا، کیوں کہ دونوں کے مداح چاہتے تھے کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ہوجائیں۔

دونوں نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان سے جلد سے جلد شادی کرنے کی فرمائش کی تھی۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار آئندہ 6 ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

دونوں نے جون 2019 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جون 2019 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

’دی نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں مقامی ویب اشاعتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خبریں ہیں کہ دونوں اداکارہ آئندہ برس کے موسم بہار میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ سجل علی اور احد رضا میر بیرون ملک شادی کریں گے، تاہم وہ رشتہ داروں اور شوبز شخصیات کے لیے ملک میں تقریب کا اہتمام بھی کریں گے۔

دونوں کے مداح انہیں جلد حقیقی جوڑے کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے مداح انہیں جلد حقیقی جوڑے کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اطلاعات ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پر ترکی میں شادی کریں گے اور ان کی شادی کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور چند شوبز شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر اور سجل علی نے منگنی کرلی

ایسی خبریں بھی ہیں کہ سجل علی اور احد رضا میر مارچ 2020 تک شادی کرلیں گے اور شادی کے فوری بعد ملک میں شوبز شخصیات کے لیے ایک تقریب کا اہتمام بھی کریں گے۔

دونوں سوشل میڈیا پر بھی رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
دونوں سوشل میڈیا پر بھی رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں—فوٹو: سجل علی انسٹاگرام

تاہم آئندہ برس مارچ میں شادی کی خبروں پر سجل علی اور احد رضا میر نے تاحال کوئی واضح بیان نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی رومانوی کہانی ’یہ دل میرا‘

خیال رہے کہ اس وقت دونوں کا رومانوی ڈرامہ ’یہ دل ہے میرا‘ ہم ٹی وی پر چل رہا ہے، اس ڈرامے میں بھی دونوں کو رومانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل دونوں کی جوڑی کو ’یقین کا سفر‘ اور ’آنگن‘ جیسے ڈراموں میں بہت پسند کیا گیا تھا اور ان ڈراموں میں زبردست رومانس کرنے پر انہیں ایوارڈز بھی ملے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024