• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سجاد علی کا نیا گانا 'راوی' گھر سے دور پردیسیوں کے نام

شائع November 28, 2019
سجاد علی اس گانے کی ویڈیو میں اپنے گھر والوں کو یاد کرتے نظر آئے — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
سجاد علی اس گانے کی ویڈیو میں اپنے گھر والوں کو یاد کرتے نظر آئے — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

سجاد علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈری گلوکاروں میں کیا جاتا ہے، جو اپنے کیریئر میں کئی کامیاب گانے مداحوں کو دے چکے ہیں۔

گلوکار نے اپنا ایک اور گانا 'راوی' بھی ریلیز کردیا، سجاد علی کے مطابق 'یہ گانا ان کے لیے ہے جو گھر سے دور اپنا گھر بنالیتے ہیں، وہ افراد جو اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو یاد کرتے ہیں، اپنے بچپن کو یاد کرتے ہیں، اپنی زبان کی خوبصورتی، اپنی ثقافت اور ہر وہ بات جو ان کی پہچان بناتی ہے اسے یاد کرتے ہیں'۔

انہوں نے اس پنجابی گانے کو تمام پردیسیوں کے نام کیا ہے۔

گانے کی ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس کی شوٹنگ پاکستان سے باہر کی گئی ہے جہاں سجاد علی اپنی فیملی کو یاد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس گانے کے بول بھی خود سجاد علی نے تحریر کیے ہیں جبکہ کمپوزیشن بھی ان کی ہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: جاپانی سفارتکار پاکستانی گلوکار سجاد علی کے مداح نکلے

گانے کا میوزک شابی علی نے دیا جبکہ ویڈیو عمیر شہزاد نے بنائی ہے۔

اس گانے کو سوشل میڈیا پر سجاد علی کے مداح بےحد پسند کررہے ہیں۔

اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

سجاد علی نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب گانوں کی گلوکاری کی ہے، ان میں 'تم ناراض'، 'ہر ظلم' اور 'رونے نہ دیا' شامل ہیں۔

ان کے کیریئر کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا، جو فوری کامیاب ثابت ہوا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Almas Nov 28, 2019 12:57pm
The song has been shot at Dubai Mal near Burj Khalifa.
Almas Nov 28, 2019 12:59pm
This song has been shot at Dubai Mall, near Burj Khalifa.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024