• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

طویل عرصے بعد ’بے تابیاں‘ کے ساتھ بابر علی کی فلموں میں واپسی

شائع November 26, 2019
اداکار کافی عرصے سے فلموں سے دور تھے—اسکرین شاٹ
اداکار کافی عرصے سے فلموں سے دور تھے—اسکرین شاٹ

اداکار بابر علی نے اگرچہ ماضی میں کئی سپر ہٹ فلمیں کیں لیکن گزشتہ کئی سال سے وہ فلمی دنیا سے دور تھے اور اب جلد ہی وہ بڑے پردے پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، بابر علی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی آنے والی رومانٹک ٹریجڈی فلم ’بے تابیاں‘ کو جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

ڈان امیجز کے مطابق ’بے تابیاں‘ سے بابر علی طویل عرصے بعد فلموں کی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔

’بے تابیاں‘ کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی کے مطابق فلم کی کہانی رومانس، مجبوریوں، ذہنی اضطراب، رشتوں اور قربانیوں کے گرد گھومتی ہے اور فلم پاکستانی خاندانوں کی کہانیوں کی عکاسی کرتی ہے۔

فلم کی کہانی بابر علی، ان کی جواں سالہ بیٹی اور بابر علی سے محبت کرنے والی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم کی کہانی میں کئی ڈرامائی موڑ آتے ہیں اور کہانی انتہائی جذباتی بن جاتی ہے۔

فلم میں بابر علی کو جہاں ایک جواں سالہ بیٹی کے والد کے طور پر دکھایا گیا ہے، وہیں ان کی پہلی اہلیہ کی وفات کے بعد ان سے دوسری خاتون کی محبت اور جواں سالہ بیٹی کی کسی نوجوان سے محبت کو بھی دکھایا گیا ہے۔

’بے تابیاں‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم فلم کی کہانی کی مناسبت سے اس مرتبہ شائقین کو ایک ساتھ بہت سارے گانے سننے کو ملیں گے۔

فلم کو ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی کے ذرائع کے مطابق فلم میں راحت فتح علی خان، حمیرا چنا، شیراز، اپل، شفقت امانت علی خان، جاوید بشیر، سارہ رضا خان اور سارا حیدر کی آوازوں میں گانے شامل ہوں گے۔

’بے تابیاں‘ کی کہانی واصف برنی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات عبدالماجد خان نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025