• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان 21دسمبر کو عظیم الشان ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار

شائع November 25, 2019
ایونٹ میں دنیا بھر کے ریسلنگ اسٹارز شرکت کریں گے۔
ایونٹ میں دنیا بھر کے ریسلنگ اسٹارز شرکت کریں گے۔

کراچی: چند ماہ قبل ہونے والی 'رمبل ان پاکستان' کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان کی پرو ریسلنگ فیڈریشن نے آئندہ ماہ ریسلنگ کے ایک عظیم الشان مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

کراچی کے ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں 21 دسمبر کو یہ عظیم الشان ایونٹ منعقد ہو گا جس میں دنیا بھر کے متعدد بڑے سپر اسٹارز شرکت کریں گے۔

پاکستان کی پرو ریسلنگ کی تاریخ کے فی الوقت سب سے بڑے ایونٹ میں امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، میکسکو، یونان اور سنگاپور سے ممتاز ریسلرز ملک کے چوٹی کے چیلنجرز سے مقابلے کے لیے کراچی آرہے ہیں۔

مقامی ٹیلنٹ سے مشکل اور دلچسپ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے WWE, TNA, AEW, Lucha Underground اور Indie circuits سے البرٹو ڈیل ریو، رائینو، سیمی گوریرو، کرائم ٹائم اور دیگر بہت سے پرانے اور نئے بین الاقوامی ریسلرز کی آمد متوقع ہے۔

پرو ریسلنگ فیڈریشن آف پاکستان کے صدر نعمان سلیمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ریسلنگ کا ایسا تاریخی ایونٹ پیش کرنے پر نہایت پرجوش ہیں، اس کھیل کے شائقین کے لیے کچھ نیا اور دلچسپ بنانا ہمارے لیے بہت اہم ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کے ذریعے پاکستان عالمی ریسلنگ کے لیے ایک اہم مقام کی حیثیت سے تسلیم کیا جانے لگے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024