• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاک فوج میں تقرریاں و تبادلے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر مرزا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر

شائع November 25, 2019
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر

پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کر دیا جبکہ دو میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی بھی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید — فوٹو: ریڈیو پاکستان
لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید — فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاک آرمی کے سات لیفٹیننٹ جنرلز کی نئے عہدوں پر تقرریاں بھی کی گئی ہیں جن میں سے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی)، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹنٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے محمد سعید صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے الودعی ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ملک کے لیے جنرل زبیر محمود حیات کی طویل شاندار خدمات کو سراہا۔

عمران خان نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی بعد از ریٹائرمنٹ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف 27 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024