• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب سستے ڈیزائنر ملبوسات کے لیے خریدار کشتی لڑنے لگے

شائع November 22, 2019
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

سستے کپڑوں کی خریداری اور وہ بھی اگر برانڈڈ ملبوسات ہوں، تو خواتین کا خواب ہی ہوسکتا ہے۔

مگر یہ کون سوچ سکتا ہے کہ ڈیزائنر کپڑوں کو سستے داموں خریدنے کے لیے خریداروں میں ریسلنگ شروع ہوجائے۔

مگر ایسا انوکھا منظر فلپائن کے جنرل سانتوز سٹی نامی شہر میں ایک کپڑوں کی سیل کے دوران دیکھنے میں آیا۔

16 نومبر کو صبح 8 بجے متعدد خریدار سستے برانڈڈ ملبوسات خریدنے کے لیے پہنچے جہاں استعمال شدہ ایک جوڑا 35 فلپائنی پیسوز (280 پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا تھا، ورنہ عام طور پر یہ ڈیزائنر ملبوسات ہزاروں پیسوز میں فروخت ہوتے ہیں۔

مگر فروخت کے آغاز سے ہی قبل خریداروں نے لوٹ مار شروع کرتے ہوئے تھیلوں کو کھینچنا اور پھاڑنا شروع کردیا تاکہ وہ لباس ان کے حصے میں ہی آئے۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح میز کے اوپر دھکم پیل نظر آرہی ہے اور لوگ کس طرح ایک دوسرے سے کشتی لڑرہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ ملبوسات خریدسکیں۔

ایک شخص تو کپڑوں کے ڈھیر میں دفن ہی ہوگیا جبکہ دیگر افراد اس کے اوپر چڑھ کر لڑنا شروع ہوگئے۔

وہاں موجود ایک خاتون کا کہنا تھا کہ دکاندار ان سستے ملبوسات کو کم منافع میں دوبارہ فروخت کرنا چاہتے تھے مگر لوگوں نے پاگلوں کی طرح ان کو حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ برانڈڈ ملبوسات کم قیمت میں اس لیے دستیاب تھے کیونکہ یہ بیرون ملک سے آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024