• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بچوں میں ڈائیپر سے خراشوں سے بچاؤ میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

شائع November 21, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ڈائیپر کا استعمال اب بہت زیادہ ہورہا ہے اور بچوں کے لیے یہ ضروری بنتے جارہے ہیں۔

مگر ڈائیپر کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں بچوں کی نرم و نازک جلد پر ریشز یا لال دھبے ابھر آتے ہیں جن کی تکلیف سے وہ رونے لگتے ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی (اے اے ڈی) کے مطابق اس مسئلے سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ تو یہی ہے کہ بچے کے ڈائیپر کو جلد بدلنا عادت بنالیں۔

والدین ان ریشز پر قابو پانے کے لیے دکانوں میں ملنے والی کریمیں یا مرہم استعمال کرتے ہیں مگر درج ذیل گھریلو ٹوٹکے بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

کیسٹر آئل سے مدد لیں

کیسٹر آئل سے ریشز کے درد میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ان سرخ دھبوں کے علاج میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ تیل بیکٹریا کو مارنے کے ساتھ فنگل سے بچاتا ہے جبکہ متاثرہ حصے پر لگانے سے وہاں نمی کو باقی نہیں رہنے دیتا۔

کھلا رکھیں

متاثرہ حصے کو ڈائیپر سے ڈھانپنے کی بجائے کھلا رکھنا ریشز کو زیادہ تیزی سے ٹھیک ہونے میں مدد دیتا ہے۔ کلیولینڈ کلینک کے ماہرین کے مطابق یہ اس مسئلے سے نجات کا آسان ترین طریقہ ہے کہ ہوا سے اس حصے کو خشک ہونے دیا جائے۔

پٹرولیم جیلی

پٹرولیم جیلی کو عام طور پر جلد کے مختلف مسائل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مبگر یہ بچوں کو ریشز سے بچانے کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے، اس مقصد کے لیے پٹرولیم جیلی کی حفاظتی تہہ ڈائیپر کے استعمال سے قبل جلد پر بنالیں جس کے بعد یہ تکلیف نہیں ہوگی۔

ڈائیپر کی فٹنگ کا خیال رکھیں

بہت زیادہ ٹائٹ ڈائیپر سے بھی ریشز کا خطرہ بڑھتا ہے، والدین کو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ کہ ڈائیپر زیادہ ٹائٹ نہ ہو۔

بے بی وائپس کے استعمال سے گریز

اگرچیپ بچے کے ڈائیپر والے حصے کو صاف کرنا ضروری ہے مگر بے بی وائپس سے ریشز میں خارش زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ ایک کسی بچے کو ڈائیپر ریش کا سامنا ہو تو یہ زیادہ بہتر ہے کہ اس حصے کو نرمی سے بغیر خوشبو والے صابن اور پانی سے صاف کریں اور پھر خشک کریں۔

غذا کا خیال رکھیں

بچوں کو نئی غذا سے متعارف کرانا فائدہ مند ہوتا ہے مگر کچھ مخصوص تیزابیت والی غذائیں جیسے ترش پھل اور ٹماٹر سے ننھے بچوں کو زیادہ پیشاب اور پاخانے کا سامنا ہوتا ہے جس میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے اور خارش کی شکایت ہوتی ہے۔ والدین کو ان غذاﺅں کا بچوں کو استعمال کرانے پر خیال رکھنا چاہیے اور کم مقدار کا استعمال کریں، اور یہ دیکھیں کہ اس غذا کے ساتھ ڈائیپر ریشز کا مسئلہ تو سامنے نہیں آرہا، اگر ایسا ہورہا ہے تو ان غذاﺅں کو اس وقت تک دور رکھیں جب تک یہ سرخ دھبے ٹھیک نہ ہوجائیں۔

متاثرہ حصے کو رگڑنے سے گریز کریں

ڈائیپر کے حصے کو صاف اور خشک رکھنا ضروری ہے، خصوصاً جب ریش ہو، مگر یہ کام نرمی سے کرنا چاہیے۔ متاثرہ حصے کو سختی سے رگڑنے سے ریشز میں خارش بڑھ جاتی ہے جبکہ حساس جلد کو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024