• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

محسن عباس حیدر کی شوبز میں واپسی

شائع November 21, 2019
محسن عباس نے گزشتہ کئی ماہ سے کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا —فوٹو: انسٹاگرام
محسن عباس نے گزشتہ کئی ماہ سے کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا —فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ نے رواں سال جولائی میں جنسی تشدد کرنے اور دھوکا دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محسن عباس حیدر کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

اداکار پر نہ صرف عام لوگوں نے تنقید کی بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی ان کے خلاف نظر آئیں۔

محسن عباس حیدر کو ان الزامات کے بعد نجی ٹی وی چینل پر شو 'مذاق رات' سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا جبکہ ان 3 ماہ میں وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: محسن عباس حیدر کی اہلیہ کا شوہر پر تشدد کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام

البتہ اب اداکار اپنے نئے گانے کے ساتھ شوبز میں دوبارہ انٹری کررہے ہیں۔

محسن عباس حیدر کا نیا گانا 'روح' جلد ریلیز ہونے جارہا ہے، جس کے پوسٹرز اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکار و اداکار نے اپنے گانے کی تشہیر کے لیے چند نامور اداکاروں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں وہ انہیں حوصلہ دیتے نظر آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گانے کی تشہیر کرنے والے اداکاروں میں نعمان اعجاز، نوشین شاہ اور نمرہ خان شامل ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کسی دوسری ماڈل کے ساتھ تعلقات رکھنے اور ان پر جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کے درمیان خلع ہوگئی

محسن عباس حیدر نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ان تمام تر الزامات کو بے بنیاد ٹھہرا دیا تھا۔

بعدازاں ان دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ان کے درمیان خلع ہوگئی تھی۔

کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو محسن عباس حیدر 'نامعلوم افراد' اور اس کے سیکوئل جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024