• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع November 20, 2019 اپ ڈیٹ December 11, 2019
میگھن مارکل سب سے زیادہ متاثر کن اسٹائل آئیکون قرار پائیں—فوٹو: اے ایف پی
میگھن مارکل سب سے زیادہ متاثر کن اسٹائل آئیکون قرار پائیں—فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ برس مئی میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی سابق اداکارہ 37 سالہ میگھن مارکل اگرچہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو بنتے ہی دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔

اور اب انہوں نے دنیا کی سب سے زیادہ متاثر کن اسٹائل آئیکون 2019 کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

میگھن مارکل سے قبل برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کو بھی فیشن آئیکون قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم گزشتہ ایک سال میں عالمی میڈیا میں میگھن مارکل کے فیشن اور ناز و انداز کے چرچے رہے۔

میگھن مارکل کے نت نئے فیشن ناز و انداز کو نہ صرف میڈیا نے سراہا بلکہ دنیا بھرکے افراد نے بھی ان کے اسٹائل کو متاثر کن قرار دیا۔

شہزادہ ہیری سے شادی سے قبل میگھن اداکاری کرتی تھیں—فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ہیری سے شادی سے قبل میگھن اداکاری کرتی تھیں—فوٹو: اے ایف پی

ہر سال فیشن اور اسٹائل سے متعلق فہرست اور رپورٹس جاری کرنے والے ادارے ’لائسٹ‘ کے مطابق آن لائن سروے میں دنیا بھر کے افراد نے میگھن مارکل کو سب سے زیادہ متاثر کن قرار دیا۔

لائسٹ نے سال 2019 کے 10 متاثر کن اسٹائل آئیکون کی فہرست جاری کرنے سمیت سب سے زیادہ متاثر کن فیشن برانڈز کی فہرست بھی جاری کی اور ساتھ ہی یہ رپورٹ بھی جاری کی کہ دنیا بھر میں کس طرح کا فیشن اور اسٹائل جاری رہا۔

میگھن مارکل کے اسٹائل کو کاپی کرنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے اس سال 200 فیصد اضافہ ہوا—فوٹو: اے ایف پی
میگھن مارکل کے اسٹائل کو کاپی کرنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے اس سال 200 فیصد اضافہ ہوا—فوٹو: اے ایف پی

ادارے کے مطابق رواں سال ایک کروڑ 40 لاکھ افراد نے ان کی ویب سائٹ پر دنیا بھر میں جاری فیشن اور اسٹائل سے متعلق معلومات سرچ کیں اور ادارے نے معلومات سرچ کرنے والے افراد کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے نئی فہرستیں مرتب کیں۔

ٹموتھی چلامیت سب سے متاثر کن اسٹائل آئیکون مرد قرار پائے—فوٹو: اے ایف پی
ٹموتھی چلامیت سب سے متاثر کن اسٹائل آئیکون مرد قرار پائے—فوٹو: اے ایف پی

ادارے نے 12 ہزار سے زائد افراد سے آن لائن سروے بھی کیا اور ان سے فیشن و آئیکون کی متاثر کن شخصیات سمیت دیگر سوالات کیے جس کے بعد ادارے نے فہرست جاری کی۔

زنڈایا تیسرے نمبر پر رہی—فوٹو: اے ایف پی
زنڈایا تیسرے نمبر پر رہی—فوٹو: اے ایف پی

ادارے کی جانب سے جاری کی گئی 10 متاثر کن اسٹائل آئیکون میں میگھن مارکل نے تمام افراد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کیا جب کہ امریکی اداکار 23 سالہ ٹموتھی چلامیت نے سب سے متاثر کن مرد اسٹائیل آئیکون کا اعزاز حاصل کیا۔

کار ڈی پانچویں نمبر پر رہیں—فوٹو: پیور پیپل
کار ڈی پانچویں نمبر پر رہیں—فوٹو: پیور پیپل

تیسرے نمبر پر 23 سالہ امریکی اداکارہ زنڈیا، چوتھے نمبر پر جواں سالہ امریکی گلوکارہ بلی ایلش، پانچویں نمبر پر گلوکارہ کار ڈی بی اور چھٹے نمبر پر تھائی لینڈ کی گلوکارہ و ریپر لیزا کو رکھا گیا۔

کایلی جینر ساتویں نمبر پر رہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر ساتویں نمبر پر رہیں—فوٹو: انسٹاگرام

متاثر کن اسٹائل آئیکون میں ساتویں نمبر پر دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی ماڈل 22 سالہ کایلی جینر، آٹھویں نمبر پر امریکی گلوکارہ لیزو، نویں نمبر پر برطانوی گلوکارہ ہیری اسٹائلز اور دسویں نمبر پر امریکی پرفارمر بلی پورٹر رہے۔

ہیری اسٹائلز نویں پر رہے—فوٹو: ووگ آسٹریلیا
ہیری اسٹائلز نویں پر رہے—فوٹو: ووگ آسٹریلیا